اور خُداوند اُن کو دِن کو راستہ دکھانے کے لئے بادل کے ستون میں اور رات کو روشنی دینے کے لئے اُگ کے ستون میں ہوکراُن کے اُگے اُگے چلاکرتا تھا تاکہ وہ دِن اور رات دونوں میں چَل سکیں۔ (خروج ۱۳ : ۲۱)
بائبل مقّدس کے کئی حوالہ جات میں خُدا کی آگ اوراُس کا ہماری زندگیوں میں کیا استعمال ہے کا ذکرملتا ہے۔ اگر ہم خُدا سے بہترین کی توقع کرتے ہیں تو ہمیں پاکیزگی کی آگ کو سہنے کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔ ہمارے اندر سونا ہے (اچھّی چیزیں) لیکن ہمارے اندر کثافتیں بھی ہیں جنھیں دور ہونےکی ضرورت ہے۔
ہر شخص خُدا کی بہترین نعمتوں سے لطف اندوزہونا چاہتا ہے لیکن چند ایک ہیں جو اُس کی آگ کے متلاشی ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب خُدا کی آگ آپ کی زندگیوں میں آئے گی تو اُس کی تیزی کی ذمہ داری خدا کی ہے۔ وہ کبھی بھی آگ کو مکمل طور پر بجھنے نہیں دے گا لیکن وہ اُس آگ کے سبب سے آپ کو بھسم بھی ہونے نہیں دے گا۔ وہ ہماری برداشت سے زیادہ ہم پر آنچ آنے نہیں دےگا۔
ہم اپنی زندگی میں مشکل وقت کا تجربہ بھی کرتے ہیں اور بُرے وقت کا بھی۔ پولس ایسے مواقعوں کی طرف اشارہ کرتا ہے اورکہتا ہے کہ اُس نے سب میں راضی رہنا سیکھ لیا ہے۔ وہ خُدا کی کامل حکمت پر بھروسہ کرتا ہے اور یہ کہ سب چیزیں مِل کر اُس کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہیں۔ ہمیں بھی ایسا کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔ اگر ہم خُدا کی آگ کا مقابلہ کریں گے تو وہ ہماری زندگیوں میں جلتی نہ رہے گی ۔۔۔۔۔۔ بلکہ ہمارے لئے برداشت کرنا مشکل بنا دے گی۔
خُدا کی آگ ہماری زندگیوں میں تمام بے کار چیزوں کو جلانے کے لئے آتی ہے اور جو چیزیں جلنے سے رہ جاتی ہیں وہ اُس کے سامنے روشن ہوجاتی ہیں۔ بعض اوقات ہم اِس آگ کو اپنے اندر جلتا ہوا محسوس کرتے ہیں جب خُدا کے کلام کا مطالعہ کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی کے کسی حصّہ میں اس آگ کے سبب سے تبدیلی کی غرض سےخود کو مجرم محسوس کرتے ہیں۔ بعض اوقات خُدا کی آگ ناخوشگوار حالات سے آتی ہے جن میں خُدا چاہتا ہے کہ ہم مستحکم رہیں اوردینداروں کی طرح برتاوٰ کریں۔ جب بھی ہم خُدا کے جلال کے لئے کسی مشکل کا سامنا کرتے ہیں توہمیں یقین ہونا چاہیے ہمیں صیح وقت پر اَجر مِل جائے گا۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اگر آپ مخصوص حالات میں سے گزرتے ہیں تو آپ کو اِن سے بھاگنے یا اِن سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔