اپنا ترس بھرا دِل کھولیں

اپنا ترس بھرا دِل کھولیں

جس کسی کے پاس دنیا کا مال ہواور وہ اپنے بھائی کو محتاج دیکھ کررحم کرنے میں دریغ کرے تو اس میں خدا کی محبت کیوں کر قائم رہ سکتی ہے؟ اَے بچو!ہم کلام اور زبان ہی سے نہیں بلکہ کام اور سچائی کے ذریعہ سے بھی محبت کریں۔ ۱ یوحنا ۳: ۱۷۔۱۸

چونکہ ہم مسیحی ہیں اِس لئے ہمارے اندر خُدا نےرحم ڈالا ہے لیکن اس کو لینا یا رد کرنا ہمارے اختیار میں ہے۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ جب میں دنیا کے لوگوں کی ضرورتوں کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرا ترس بھرا دِل کھلا رہتا ہے۔

ہمیں اُن کا خیال کرنا ہےجن کے پاس وسائل کی کمی ہے یا جو ہم سے زیادہ بد نصیب ہیں اورمصیبت زدوں کے لئے اپنے دِل کو کھولنا ہے۔

۱ یوحنا ۳ : ۱۷۔۱۸ پڑھیں۔ مجھے یہ آیات بہت پسند ہیں کیونکہ ان میں ایک خاص نقطہ کو بیان کیا گیا ہے کہ جب مجھے کوئی ضرورت نظر آئے تو اس کو کسی اورکی ذمہ داری سمجھ کراِس سے نظریں نہ چُراوٗں۔ نہ ہی یہ سوچوں کہ یہ ضرورت اتنی بڑی ہے اورمیں کچھ نہیں کرسکتی۔ یہ حقیقت نہیں ہے میں نے اپنی خدمت کے دوران میں نے یہ سیکھا ہے کہ اگرہم کسی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے سب کچھ نہیں توکچھ نہ کچھ تو کر ہی سکتے ہیں یعنیٰ اُن کو اُمید دلائیں۔

میں دُعا کرتی ہوں کہ آپ اِرد گرد لوگوں کی شدید ضروریات کے لئےاپنا رحم بھرا دل کھولیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُدا میں خودغرضی سے آنکھیں بند کرکے جینا نہیں چاہتا/چاہتی۔ میں تیرا رحم حاصل کرنے کے لئےاپنے دل کو کھولتا/کھولتی ہوں تاکہ دوسروں کی مدد کرسکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon