اپنی حیثیت کو پہچانیں

اپنی حیثیت کو پہچانیں

یعنی خُدا کی وہ راست بازی جو یِسُوعؔ مسِیح (مسیحا) پر اِیمان لانے سے [جیسا کہ اس کا مطلب ہے] سب اِیمان لانے والوں کو حاصِل ہوتی ہے۔   رُومِیوں 3 : 22

خُدا کا کلام ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہماری حیثیت کی وجہ سے ہماری بے پناہ قدر ہے— یعنی ہم خُدا کے پیارے فرزند ہیں۔ آپ کا عمل ہمیشہ کامل نہیں ہوسکتا۔ لیکن تو بھی آپ اپنی حیثیت کو پہچانیں — یعنی آپ خُدا کا فرزند ہیں جس سے وہ بہت پیار کرتا ہے۔ آپ کی قدر و قیمت کی بنیاد آپ کے اعمال نہیں ہیں بلکہ یہ سچائی ہے کہ یسوع آپ کے لیے مر گیا (دیکھیں رومیوں 22:3-23 ؛ 5:4)۔

آپ خُدا کے لیے خاص ہیں اور اس کے پاس آپ کی زندگی کے لیے ایک اچھّا منصوبہ ہے (دیکھیں یرمیاہ 11:29)۔ آپ مسیح کے خون سے خریدے گئے ہیں (دیکھیں اعمال 28:20)۔ بائبل "مسیح کے قیمتی خون” کا بیان کرتی ہے، جو اِس بات کی نشاندہی ہے کہ مسیح نے آپ کا اورمیرا فدیہ دینے کے لیے ایک بڑی قیمت اَدا کی ہے (دیکھیں1 پطرس 19:1)۔ یقین کریں کہ آپ خُدا کے پیارے فرزند ہیں اور اس بات کے لیے اُس کا شُکریہ اَدا کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔ یہ سچائی آپ کی رُوح کو شفا دے گی اور آپ کی زندگی میں آزادی لائے گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ کہ مَیں تیری نظر میں بہت زیادہ قابلِ قدرہوں۔ یسوع کے خون کے لیے تیرا شُکریہ ہوجس نے میری نجات خریدی۔ اور تیرا شُکرہو کہ مَیں ہمیشہ تیرا/تیری فرزند ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon