اپنی خواہشوں کو قابو میں رکھیں

اَے خُداوند! میری ساری تمنا تیرے سامنے ہے اور میرا کراہنا تجھ سے چُھپا نہیں۔ (زبور ۳۸ : ۹)

خُدا اپنے کلام میں فرماتا ہے کہ اگر ہم اُس میں مسرور رہیں گے، تو وہ ہمارے دِل کی گہرائی میں موجود مُرادوں کو پورا کرے گا (زبور ۳۷ : ۴)۔ مجھے یہ بات پسند ہے کیونکہ میں نےبہت سے سال اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش اور پریشانی میں گزار دیئے۔ جب ہم چیزوں کی تلاش کرتے ہیں تو اکثراِس عمل میں ہم خُدا کی جستجو اوراُس کو جاننے میں مسرورہونے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ بہت سال پہلے میرے اندر خدمت کی بڑی خواہش تھی اوراُس وقت میں نے بھی ایسا ہی کیا۔ میں سوچتی تھی کہ دُنیا میں سب سے اہم چیز خُدا کی خدمت کرنا ہےلیکن مجھے یہ سیکھنا پڑا کہ خدمت خُدا سےزیادہ اہم نہیں ہے۔

کیا آپ نے اپنی خواہشات کو توازن میں رکھا ہوا ہے اورکیا آپ سب چیزوں سے بڑھ کر خُدا میں مسرورہیں؟ اگرایسا نہیں ہے تو غورکریں کہ حقیقت میں سب سے اہم کیا ہے اوراس طرح آپ آسانی سے تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں ۔ جیسا کہ آج کے حوالہ میں ہمیں بتایا گیا ہے خُدا کے سامنے اپنی تمام خواہشات کو رکھ دیں، اوراُس پر بھروسہ کریں کہ وہ ہر ایسی بات کو جو اُس کی کامل مرضی کے مطابق نہیں ہے دور کردے گا۔

ہر خواہش خُدا کی طرف سے نہیں ہوتی اِس لئے ہماری ہر خواہش پوری نہیں ہوگی لیکن ہم خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ وہ ہماری اُن خواہشات کو پورا کرے جو ہماری بھلائی کے لئے ہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ آپ یہ بھی سمجھیں کہ اگر وہ کوئی چیز آپ کے مانگنے کے باوجود آپ کو نہیں دیتا تو شاید اُس کے پاس آپ کے لئے کوئی بہترچیزموجود ہے۔ پس اطمینان رکھیں اور خُدا میں مسرور رہیں اور باقی چیزیں اُس کے ہاتھ میں دے دیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ کے لئے خُدا کے منصوبے آپ کے اپنے منصوبوں سے بہتر ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon