اپنی دُعاوں کو سادہ بنائیں

اپنی دُعاوں کو سادہ بنائیں

…راست بازکی دُعا( گہری دلی اور مسلسل دُعا)  کے اثر سے بہت کچھ ( قوت سے بھر پور) ہو سکتا ہے۔                      یعقوب ۵: ۱۶

میں نے سیکھا ہے کہ سادہ، گہری اور اِیمان سے پُر دُعائیں ہمیشہ خدا کے دِل تک پہنچتی ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اس بات کو نظر انداز کر کے اپنی دعاوٗں کو محض دکھاوا بنا دیتے ہیں جب کہ حقیقت میں دعا خد اکے ساتھ سادہ گفتگو کا نام ہے۔

جب ہم دعا کریں اس وقت ہمیں محتاط ہونے کہ ضرورت ہے کہ ہم مشکل الفاظ استعمال نہ کریں۔ میرے خیال کے مطابق بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ ہماری دعائیں بہت خوبصورت ہونی چاہیں۔ ہم اپنے الفاظ اور پاکیزہ زندگی سے خدا کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن خدا تو بس ہم سے بات چیت کرنا چاہتاہے۔

وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے ایک دوست کی طرح بات کریں ناکہ مختلف لہجے اور آواز میں۔ اگر ہم عام طور پر مشکل الفاظ میں گفتگو نہیں کرتے ہیں تو ہمیں دعا کے وقت بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

ہمیں بہت لمبی دعائیں کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اچھی بات ہے کہ ہمارا دعا کا وقت مقرر ہو،اور دعا ختم کرنے کے بعد اپنا کام کاج کریں پھر جب ضرورت محسوس ہو دُعا میں وقت گزاریں۔

دُعا اُسی وقت موثرہوگی جب ہمارا مقصد خدا کے کاموں کے لئے اس کی  پرستش اور شکرگزاری ہو گا۔دعا میں خد اکی مدد کے طلب گار ہوں اور اس کو اپنے ہر کام میں شامل کریں ۔ وہ ہم سے متاثر ہونے کے لئے نہیں آتا…وہ ہمارے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتا ہے۔ دکھاوا نہ کریں۔ اس کواپنی زندگی میں دعوت دیں۔

یہ دُعا کریں:

اُے پاک روح،میری مدد کر تاکہ میری دُعا دکھاوے کی دُعا نہ ہو! میں کسی مخصوص انداز اور مخصوص وقت  کے ذریعے تجھے متاثر کرنے کی کوشش نہ کروں۔ بس میری یہی آرزو ہے کہ تو میرا قریبی دوست بن جائے اور میری زندگی کے ہرپہلو میں حصہ دار ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon