اپنی راستبازی کا احساس

اپنی راستبازی کا احساس

جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو (عملی طور پر) اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا (برداشت کیا، اُس کو گنہگار سمجھا گیا، اور گناہ کی مثال کے طور پر) تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی (جو ہمیں ہونا چاہیے تھا، مقبول اور قبول کئے ہوئے اور اُس کے ساتھ تعلق میں بحالی) ہوجائیں۔   2 کرنتھیوں 5 : 21

وہ اِیماندار جو خُدا کے ساتھ قربت میں زندگی بسر کرتے ہیں وہ کبھی بھی اپنے بارے میں  بُرے خیالات نہیں رکھتے۔ اُن کی سوچیں راستبازی کی ہوں گی جو اُس وقت پیدا ہوتی ہیں جب وہ مسلسل "مسیح میں” اپنی حیثیت پر غور کرتے ہیں۔

اِس کے باوجود مسیحیوں کی ایک بڑی تعداد منفی خیالات کے باعث تکلیف اُٹھاتی ہے یعنی وہ یہ سوچتے رہتے ہیں کہ وہ کس قدر گنہگار ہیں، یا یہ کہ خُدا اُن کی کمزوریوں اور ناکامیوں کے باعث اُن سے کس قدر ناخوش ہے۔ وہ شرمندگی اور احساسِ جرم کے نیچے دبے رہنے سے بےحد  وقت ضائع کررہے ہیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ اس بات پر دھیان دیں کہ آپ مسیح یسوع میں خُدا کی راستبازی ہیں۔ یاد رکھیں: خیالات عمل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ اس زندگی سے جس کو دینے کے لئے خُداوند یسوع نے اپنی جان دی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اِس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی سوچ کو اُس کے کلام کے مطابق ڈھالیں۔

جب بھی آپ کے ذہن میں کوئی منفی اور شرمندگی کا خیال پیدا ہوتا ہے تو خود کو یہ یاد دلائیں کہ خُداوند یسوع مسیح آپ سے پیار کرتا ہے اور یہ کہ آپ کو مسیح میں راستباز ٹھہرایا گیا ہے۔


آپ کے اندر متواتر اچھّی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں، ہر روزآپ روحانی طور پر بڑھ رہے ہیں۔ خُدا کا آپ کی زندگی کے لئے بڑا جلالی منصوبہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon