کیونکہ تُمہیں صبر کرنا ضرُور ہے تاکہ خُدا کی مرضی پُوری کر کے وعدہ کی ہُوئی چِیز حاصِل کرو [اوروعدہ کی ہوئی چیزوں سے پورے طور پرمحضوظ ہوسکو]۔ عِبرانیوں 10 : 36
یہ جاننا کتنی باعثِ برکت بات ہے کہ رُوح القّدس ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اپنے ماضی کو بھول جائیں۔ شُکر ہے، ایمان اور صبر کے ساتھ، آپ اپنے ماضی کے درد سے، اُس سلوک سے جوآپ کے ساتھ برتا گیا یا ان غلطیوں سے جوآپ سے سرزد ہوئیں صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اس کے لئے وقت صرف کریں تاکہ بحال ہوسکیں۔ آپ کے پاس دو چناؤ ہیں یا تو اپنے مصائب میں سرمایہ کاری جاری رکھیں یا آپ اپنی شفایابی میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر دیں۔
ماضی سے نمٹنے کے بہت سے طریقے ہیں اوران میں سے ایک یہ ہے کہ ہم خُدا کے وعدوں کا اعتراف کریں اور منفی، شکست خوردہ احساسات کے بارے میں بات نہ کریں۔ جب آپ اپنے مسائل کے بجائے خُدا کے وعدوں کا اعتراف کرتے ہیں توآپ اپنے اِیمان کا استعمال کررہے ہوتے ہیں اوراپنی شفا میں سرمایہ کاری کررہے ہوتے ہیں۔ یہ واقعی اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا شروع کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں شُکر گزار ہوں کہ میں اپنی زندگی میں تیرے کلام کا اعتراف کر کے اپنی شفایابی میں سرمایہ کاری کر سکتا/سکتی ہوں۔ میری مدد کر کہ میں اپنے مسائل کی بجائے تیرے وعدوں پر توجہ کروں۔ تیرا شُکر ہو کہ تیرے پاس میری زندگی کے لیے اچھّی چیزوں کا ذخیرہ ہے۔