اپنی عزّت اور قدر کریں

اپنی عزّت اور قدر کریں

اور اَے بھائِیو! خُدا کے پِیارو! ہم کو معلُوم ہے کہ تُم برگُزِیدہ ہو۔   1 تھِسّلُنیکیوں 4:1

ہم جیسا سلوک اپنے آپ سے کرتے ہیں اکثر دوسروں کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرتے ہیں۔ اِسی  ایک وجہ کی بنا پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ساتھ اچھّا سلوک کرنے کی کوشش کریں لیکن ہمیں خودغرض نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنی عزّت اور قدر کرنی چاہیے۔

اپنی کمزوریوں پرغورنہ کرتے رہیں۔ ہم سب میں خوبیاں اورخامیاں ہیں۔ ہمیں اپنی خوبیوں کو  بروئے کار لانا چاہیے اور اپنی کمزوریوں کو راستہ میں حائل نہیں ہونے دینا چاہیے بلکہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خُدا کی قدرت کمزوری میں ظاہر ہوتی ہے (دیکھیں 2 کرنتھیوں 9:12)۔ کیونکہ اگر ہم میں کوئی کمزوری نہ ہوتی تو ہمیں یسوع کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔ وہ اُن لوگوں کے لیے آیا جو نامکمل اورکمزورہیں یعنی ہم سب کے لئے۔

آپ اپنی ذات سے صُلح رکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، لیکن آپ کو اِس کے لئے کوشش کرنی پڑے گی۔ یہ فیصلہ کرلیں کہ چونکہ آپ کا تعلق ہروقت اپنے ساتھ ہے اِس لیے آپ خود کو پسند کریں گے۔ خُدا نے آپ کو پیدا کیا ہے اور وہ کباڑ نہیں بناتا، اِس لیے اپنی خوبیوں کے لیے شُکر گزار ہونا شروع کریں اور اپنی کمزوریوں پرغور کرنا چھوڑ دیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں آج تیرا شکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے؛ تُو نے مجھے چُنا ہے اور مجھے ایک خوبصورت اور منفرد شخصیت بنایا ہے۔ میری مدد کر کہ میں  خود کو اسی نظر سے  دیکھوں جس طرح تُو مجھے دیکھتا ہے۔ تیرا شُکر ہے کہ مَیں اطمینان سے رہ سکتا/سکتی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ تُو نے مجھے عجیب وغریب طور پر بنایا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon