اپنی ساری فکریں(اپنی ساری پریشانیاں، سارے تناوٗ، اپنے سارے تفکرات) ایک ہی بار اُس کو سونپ دو) اُس پر ڈال دو کیونکہ اُس کو تمہاری فکر ہے۔ ۱ پطرس ۵ : ۷
’’اپنے دِل کی سُنو‘‘ یہ ایک پرانی کہاوت ہے۔ یہ بالکل درست اورہرزمانہ کےلئے زندگی کا بہترین سبق ہے جو ہم سب کو یاد رکھنا چاہیے۔ جب ہم اپنے دِل کی نہیں سنتے اور دوسرےکے کہنے پر چلتے ہیں توہم اپنی زندگیوں کوبہت مشکل بنا دیتے ہیں۔
میں یہاں خود غرض اِنسانی آزووٗں اور خواہشات کی بات نہیں کررہی۔ میں اُن آزووٗں کی بات کررہی ہوں جو خدا آپ کے دل میں ڈالتا ہے۔ آپ اپنی زندگی سے کیا چاہتے ہیں؟خدا کی مرضی آپ کے لئے کیا ہے؟کیا آپ اُس کوپورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
کچھ لوگ بہت سی فکروں اور پریشانیوں میں گھرے رہتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے دل کی آواز کو نہیں سن پاتے۔ وہ سوچتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
بائبل بیان کرتی ہے کہ اپنی ساری فکریں اُس پر ڈال دوکیونکہ اُس کو تمہاری فکر ہے۔ جو فکریں آپ کو آپ کے دِل کی آواز سننے سے روکتی ہیں اُن کو خدا کے سپرد کردیں اور اُس کو موقع دیں کہ وہ اُن کی فکر کرے۔
وہ چاہتا ہے کہ آپ ان خواہشات کو پورا کریں جو اُس نے آپ کے دِل میں رکھی ہیں۔ خدا کو اپنی فکریں اُٹھانے دیں اور اپنے دل کی سُنیں۔آپ اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کی فکر کرتا ہے!
یہ دُعا کریں:
اَے خدا بعض اوقات میں اپنی فکروں اور پریشانیوں باعث اُن باتوں کو نہیں جان پاتا/پاتی جو تو نے میرے دِل میں ڈالی ہیں ۔ پس آج میں تجھے اپنی ساری فکریں سونپ دیتا/دیتی ہوں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو اُن کو اُٹھا سکتا ہے اور تو چاہتا ہے کہ میں آزادی سے اپنے دل کی سنو۔