اپنی ملاقات کو برقرار رکھیں

اپنی ملاقات کو برقرار رکھیں

ر تم مجھے ڈھونڈوگے [انتہائی ضروری چیز کی ماننداور پاوٗگے جب پورے دل سے میرے طالب ہو گے ( یرمیاہ ۲۹: ۱۳)

ہو سکتا ہے کہ ہمیں اپنے بدن کے ساتھ سختی سے برتاوٰ کرنا پڑے تاکہ وہ سستی کی روح کے ساتھ مزاحمت کرے جو ہمیں خدا کے عرفان میں ترقی کرنے سے روکتی ہے۔ وہ وعدے جو ہم زندگی میں کرتے ہیں ان میں سے اہم ترین وعدہ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کا ہے۔

اگر مجھے گردوں کی بیماری کی وجہ سے ڈائلیسس کے لئے ہفتےمیں دو دفعہ ۸ بجے صبح پہنچنا ہو تو میں اس وقت ہرگز کوئی بھی اور کام نہیں کروں گی چاہیے وہ کام کتنا ہی دلکش یا ضروری کیوں نہ لگتا ہو۔ مجھے پتہ ہوگا کہ میری زندگی کا دارومدار ڈائلیسس پر ہے۔ ہمیں خدا کے ساتھ وقت کے بارے میں بھی ایسے ہی سنجیدہ ہونا چاہیے۔ ہماری زندگی کے معیار کا انحصار بڑی حد تک خدا کے ساتھ وقت گزارنے پر ہے۔ پس ہمارے اوقاتِ کار میں اس کی اہمیت سب سے زیادہ ہونی چاہیے۔

بعض اوقات خدا کے ساتھ وقت گزارنے کے معاملہ میں ہم لاپرواہ ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ہمیں مل جاتا ہے۔ ہم جانتے کہ وہ ہمیشہ ہمارے لئے موجود ہے اس لئے ہم اس کے ساتھ ملاقات کے وقت کو یا تو اہمیت ہی نہیں دیتے یا اپنے اوقاتِ کار کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں تاکہ وہ کام کر سکیں جو ہمیں زیادہ ضروری لگتا ہے۔ اگر ہم خدا کے ساتھ ’’ترجیحاتی وقت‘‘ گزاریں گے توعین ممکن ہے کہ ہمیں ایسے ’’ضروری‘‘ کاموں سے دوچار ہونا ہی نہ پڑے جوہمارا وقت ہم سے چُرا لیتے ہیں۔

جب ہم خُدا کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو ہم اچھّا بیج بوتے ہیں جس سے اچھّی فصل پیدا ہو گی اگرچہ بعض اوقات ہم اس کی حضوری کومحسوس نہیں کرتے یا ایسا لگتا ہے کہ ہم کچھ سیکھ نہیں رہے ۔ وفاداری سے ایسا کرتے رہیں اور پھرآپ ایسے مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ خدا کے کلام کو زیادہ سمجھنے کے قابل ہو جائیں گےاوراس کی رفاقت سے زیادہ لطف اندوز ہوں گے اور آپ خدا سے گفتگو کریں گےاور اس کی آواز سُنیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُداکا کلام:

خدا کے ساتھ اپنی ملاقات کے وعدے پر قائم رہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon