اپنی مُحبّت کو ثابت کریں

پس جب وہ اُن کے پاوٗں دھو چُکا اور اپنے کپڑے پہن کر پھر بَیٹھ گیا تواُن سے کہا کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے ساتھ کیا کِیا؟ (یُوحنّا ۱۳ : ۱۲)

میرا اِیمان ہے کہ صرف پُر اعتماد لوگ حقیقی خادم ہوسکتے ہیں۔ خُداوند یسوع مسیح نےاپنی کمر سے تولیہ لپیٹا جو نوکر استعمال کیا کرتے تھے اور اپنے شاگردوں کے پاوٗں دھوئے کیونکہ وہ اپنی حیثیت جانتا تھا، وہ کہاں سے آیا تھا، اور وہ کہاں جانے والا ہے۔ اُسے کوئی خوف نہ تھا اور نہ ہی اُسے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت تھی پس وہ خدمت کرنے کے لئے آزاد تھا۔

ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگوں کو اپنی اہمیت اور قدرثابت کرنے کے لئے اعلیٰ مقام کی خواہش ہوتی ہے۔ اکثر لوگ نوکر ہونا کمتر کام سمجھتے ہیں، لیکن خُدا کے خیال میں یہ سب سے بُلند مقام ہے۔ حقیقی خادم بننےکا عمل فروتن دِل سے شروع ہوتا ہے اور یہ وہ دِل اور رُوح ہے جو خُدا کے نزدیک قابلِ قبول ہے۔ ہمارا دنیاوی مقام کام چاہے کچھ بھی ہو خُدا کی طرف سے ہمارابلاوہ یہ ہے کہ ہم اُس کی اور دوسروں کی خدمت کریں۔

شاگردوں کے پاوٗں دھونے سے خُداوند یسوع نے اُن کے سامنے ایک نمونہ پیش کیا کہ اُنہیں کس طرح زندگی گزارنی ہے اور اُنہیں بتایا کہ اگر وہ دوسروں کی خدمت کریں گے، تو وہ قابلِ رشک حد تک خوش اوربابرکت ہوں گے (دیکھیں یوحنا ۱۳ : ۱۷)۔ جب ہم  ایک دوسرے کی خدمت کرتے ہیں ہم ایک دوسرے کا حصُہ بن جاتے ہیں ۔ ہم مُحبّت کے حقیقی معنوں کا تجربہ کرتے ہیں۔ خُداوند یسوع سب سے بُلند تھا تو بھی اُس نے خود کو پست کیا اور خادم کی صورت اختیار کی۔ کیا آپ اُس کے نمونہ کی پیروی کریں گے؟


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ بہت سے لوگوں کی مدد کریں اور بہت بار کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon