لیکن یہ سب تاثیریں(نعمتیں، کامیابیاں، صلاحیتں) وہی ایک(پاک) روح کرتا ہے اورجس کو(جیسے، بالکل) جو چاہتا ہے بانٹتا ہے۔ ۱ کرنتھیوں ۱۲: ۱۱
لوگ ہمیشہ مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ خدا نے ان کو جو نعمتیں دیں ہیں ان کوکس طرح جانیں اورچمکائیں۔ مندرجہ ذیل چند کارآمد تجاویز پیش ہیں جو میں نے دریافت کی ہیں:
۱۔ جو خوبیاں خدا نے آپ کے اندر ڈالی ہیں ان پر غور کریں۔اپنی خوبیوں پر غور کرنے کی عادت آپ کے لئے مدد گارثابت ہو گی کہ آپ اپنی زندگی میں خدا کے بلاوے کو پورا کریں۔
۲۔اپنی نعمتوں کی مشق کریں۔وہ کام کریں جو آپ کو پسند ہےاور اس کو اچھے طریقہ سے سر انجام دیں، اور اس کو باربار کریں۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پھر کیا ہوگا؟ آپ کو اپنے بارے میں اچھا محسوس ہوگا اور آپ شکست خوردہ محسوس نہیں کریں گے۔
۳۔ منفرد بننے کا حوصلہ رکھیں۔ ناخوشی اس وقت آتی ہے جب ہم دوسروں کی مانند بننے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے اندر موجود یکتا شخصیت کوقبول نہیں کرتے۔
۴۔ تنقید کی برداشت کرنا سیکھیں۔ مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچانیں،دوسروں کی سننے کی قابلیت پیدا کریں اور تبدیلی کے لئے تیار رہیں بغیر یہ محسوس کئے ہوئے کہ آپ کو ان کے نظریہ کے ساتھ اتفاق کی ضرورت ہے یا ان کی رضامندی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
خدا نے آپ کے اندر عظمت بو دی ہے۔اس لئے آگے قدم بڑھائیں گے اور ان نعمتوں کو استعمال کرنا شروع کردیں جو اُس نے آپ کو دی ہیں اورآج سے اس عظیم مہم کا آغاز کریں ۔
یہ دُعا کریں:
اے خدا، تو نے مجھے جو نعمتیں دیں ہیں میں ان کی آبیاری اور ترقی چاہتا/چاہتی ہوں۔ مجھے حوصلہ دے کہ تیری پیروی کروں اور جو نعمتیں اور قابلیتیں تونے میرے اندر رکھی ہیں ان کو چمکاوٗں۔