دیکھو میں نے تم کو اختیار دیا کہ سانپوں اور بِچھُووٗں کو کچلو اور(جسمانی اورذہنی قوت اور قابلیت) دُشمن کی ساری قدرت(جو وہ رکھتا ہے) پرغالب آوٗ اور تم کو ہر گز کسی چیز سے ضرر نہ پہنچے گا۔ لوقا ۱۰ : ۱۹
خُداوند یسوع نے کبھی یہ وعدہ نہیں کیا کہ ہمیں پریشان کن حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یوحنا ۱۶: ۳۳ میں اُس نے فرمایا… دنیا میں مصیبت اُٹھاتے ہو…لیکن پھر وہ بیان کرتا ہے کہ خاطر جمع رکھو کیونکہ وہ دنیا پر غالب آیا ہے۔
یہ آیت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ جس طرح دنیا پریشان ہوجاتی ہے ہمیں ویسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ خُداوند یسوع نے دنیا کو ہمیں نقصان پہنچانے والی طاقت سے محروم کر دیا ہے،اِس لئےاَب ہم اطمینان اوربھرپوراعتماد کے ساتھ زندگی کی مشکلات کا سامناکرسکتے ہیں۔
لوقا ۱۰: ۱۹ میں بیان ہے کہ دیکھو! میں نے تمہیں دشمن کی ساری قدرت پر(جو وہ رکھتا ہے)اختیاردیا ہے… اورتمہیں کسی چیزسے کچھ ضررنہ پہنچے گا۔ یہاں خُداوند یسوع ہمیں یہ بتا رہے ہیں کہ اس نے اپنی مانند ہمیں دنیا پر غالب آنے کے لئے لیس کر دیا ہے۔
اگرچہ ہم سب کو مشکل اور پریشان کن حالات کا سامنا کرنے پڑے گا جن کو قابو میں کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوگا، خُداوند یسوع ہمیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر ہم صیح طریقہ۔۔۔ یعنیٰ اس کے طریقہ سے۔۔۔۔ حالات کا مقابلہ کریں گے تو کوئی چیز ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ مسیح میں اپنے اختیار کو استعمال کریں اور اپنی رکاوٹوں پر غالب آئیں!
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں مسیح کے اختیار اور قوت کو لیتا/لیتی ہوں۔ مجھ پر ظاہر کر کہ کس طرح اس اختیار کو استعمال کروں اور خُداوند یسوع کی مانند اس دنیا کی آزمائشوں اور مشکلات پر غالب آوٗں۔