اپنے امتحان میں کامیابی حاصل کریں

اَے رب الافواج ! جو صداقت سے عدالت کرتا ہے جو دِل ودماغ کو جانچتا ہے اُن سے انتقام لے کر مجھے دِکھا کیونکہ میں نے اپنا دعویٰ تجھ ہر پر ظاہر کیا ہے (تیرے ہاتھ میں سونپا ہے)۔  یرمیاہ 11 : 20

ہماری پوری زندگی مصائب سے بھری ہوئی ہے، اور یہ مصائب ہمارے عزم اور اِرادوں اور ہمارے کردار کے معیار کو چانچتے ہیں ۔۔۔۔ یہ ایسے امتحان ہیں جو ہمیں مضبوط بناتے ہیں اورخُدا کے ساتھ ہمارے تعلق کو گہرا کرتے ہیں۔ یہ ہمارے مددگار ہیں تاکہ ہم خود کوحقیقی طور پرجانیں اور یہ ہماری شخصیت کے کمزور حصّوں کو تلاش کرنے میں بھی ہمارے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کسی چیز کو جانچنے کا کیا طریقہ ہے؟ اُس کے اُوپر دباؤ ڈالا جاتا ہے یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا یہ درست طریقہ سے کام کرتی ہے یا نہیں۔ خُدا ہماری زندگیوں میں امتحان آنے دیتا ہے تاکہ ہماری کمزوریاں اور خوبیاں ظاہر ہوں، اورہمارا عزم ہمیشہ یہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنے امتحان میں کامیابی حاصل کریں نہ کہ اُن سے منہ موڑیں۔ ترقی سے پہلے امتحان کا آنا ناگزیر ہے۔ آپ کی زندگی میں خُدا کی طرف سے امتحان آئیں گے اور اُن کو پاس بھی کرنا ہوگا۔

یعقوب رسول بیان کرتا ہے کہ امتحان ہمارے اندر کی کمیوں کو دور کرتے ہیں (یعقوب 1 : 2 – 4) اور بے شک میں نے یہ جان لیا ہے کہ یہ بالکل درست ہے۔ یہ ہم پر اُن حصّوں کو ظاہر کرتے ہیں جن میں ہم نے خُدا میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ حصے بھی جن میں ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اچھّی بات ہے کیونکہ ہم کسی بھی چیز میں بہتری  نہیں لا سکتے اگر ہمیں یہ پتہ نہ چلے کہ ہماری کمزوریاں کیا کیا ہیں۔


جب ہمیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اُس وقت حقیقی کردار ظاہر ہوتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon