اپنے اِرد گرد کی دُنیا کو بدلنا

اپنے اِرد گرد کی دُنیا کو بدلنا

غرض اِیمان اُمّید مُحبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے۔   1 کُرِنتھِیوں 13:13

اپنی سوچوں کو کسی مسئلے یا پریشانی کی صورتحال سے دوررکھنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی اور کی مدد کی جائے۔ جب آپ دوسروں سے مُحبّت کا اظہار کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف آپ کو برکت ملتی ہے، بلکہ اس سے آپ کی آس پاس کی دُنیا بھی بدل جاتی ہے۔ ان دو وجوہات کی بنا  پر مُحبّت میں چلنا شروع کردیں۔

ہم سب نے خود غرضی، حوصلہ شکنی، اور خود ترسی کو آزما کر دیکھ لیا ہے— اور ہم نے اس کا کڑوا پھل چکھا ہے۔ دُنیا نے ان چیزوں کے نتائج بھی دیکھے ہیں۔ لیکن شُکر ہے، حقیقی مُحبّت کا  انداز مختلف ہے!

آئیے اس بات پر اتفاق کریں کہ ہم زندگی خُدا کے طریقے سے گزاریں گے — یعنی شُکرگزاری اور مُحبّت سے۔ دوسروں کے لیے باعثِ برکت بننے کی کوشش کریں (دیکھیں گلتیوں 10:6)، مُحبّت کا لبادہ اُوڑھ لیں (دیکھیں کُلسِّیوں 14:3)، اور خُداوند یسوع کی طرح زندگی گزاریں۔ خُداوند یسوع مسیح ہرروز نیک کام کرتا  تھا (دیکھیں اعمال 38:10)۔ اگر ہم اس نمونہ کی پیروی کریں گے تو ہمیں یقین ہے کہ دُنیا بدل جائے گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مجھے یہ سمجھنے میں مدد کر کہ کیلنڈر میں  شُکرگزاری  کا کوئی ایک ہی دن  مقّرر نہیں ہے بلکہ میں  ہر روز ایسا کرسکتا /سکتی ہوں۔ نہ صرف آج بلکہ سال کے ہر روز میں مَیں ان تمام کاموں کے لیے شُکر گزار ہوں جو تُو نے میری زندگی میں کئے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon