کیونکہ قمیت سے خریدے گئے ہو(قیمتی چیز سے خریدے گئے ہو،قمیت اَدا کی گئی ہے تاکہ اس کےہو جاوٗ)۔پس اپنے بدن سے خدا کا جلال ظاہر کرو۔ ۱ کرنتھیوں ۶: ۲۰
ہم میں سے کچھ لوگوں نے اپنے بدن سے محبت کرنا نہیں سیکھا تاکہ اس کی درست طریقہ سے فکر کریں۔ اس طرزِ سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے ہمیں تین بڑی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوگا۔ تاکہ صحت مند زندگی گزارسکیں۔
ہم نہیں جانتے کہ کس طرح اپنے بدن کا خیال رکھیں۔ خراب غذا، غلط معلومات اور فاسٹ فوڈ نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔وہ نہیں جانتے کہ مکمل غذا کیا ہے اور یہ کہ درست غذا صیح مقدار میں کھائی جانی چاہیے۔
میڈیا اوراشتہارات کے باعث ہمارا خوبصورتی کا تصورمسخ ہوچکاہے۔ خوبصورتی کے ایسے آئیڈل سے ہمارے ذہنوں کو بھر دیا گیا ہے جس کو پانا ممکن نہیں ہے، جب کہ موٹاپا بھی بڑھ رہا ہے اور اس کو ایک معمولی بات سمجھا جا رہا ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ایک صحت مند شخص کے خدوخال کیسے ہوتے ہیں۔
جسمانی ورزش کی عادت تقریباً ختم ہوتی جارہی ہے۔ ہم نے اپنے لئے اتنی سہولیات تخلیق کرلی ہیں کہ ہم بنا ورزش کے ہی ساری زندگی گزار دیتے ہیں۔ اگر ہمیں ضرورت نہ ہو تو ہم چہل قدمی بھی نہیں کرتے!لیکن حقیت یہ ہے کہ ہماری جسمانی فلاح کا انحصارورزش پر ہے۔
اگرآپ کواِن رکاوٹوں کا سامنا ہےتو آج ایک فیصلہ کریں کہ آپ ان سے شکست نہیں کھائیں گے۔ خدا نے ہمیں اپنے بدنوں کا خیال رکھنے کا حُکم دیا ہے اور جو وہ کرنے کو کہتا ہے اس پر عمل کرنے میں ہماری مدد بھی کرتا ہے۔ پس فیصلہ کریں کہ خدا کے زور پر تکیہ کریں گے اور ایک صحت مند طرزِ زندگی بسر کریں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں اپنے بدن کا خیال رکھنے سے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے سے تیری تعظیم کرنا چاہتا/چاہتی ہوں ۔ میرا ایمان ہے کہ میں تیری اُس قوت سے جو میرے اندر کام کر رہی ہےتبدیلی لا سکتا/سکتی ہوں۔