اپنے دُشمنوں پررحم کریں

اپنے دُشمنوں پررحم کریں

تم سُن چکے ہوکہ کہا گیا تھا کہ اپنے پڑوسی سے محُبت رکھ اور اپنے دُشمن سے عداوت  لیکن مین تم سے کہتا ہوں کہ اپنے دُشمنوں سے محُبّت رکھو اور اپنے ستانے والوں کے لئے دُعا کرو۔ متی ۵ : ۴۳۔۴۴

مجھے ایک فلم بنام ’’ایل سِڈ ‘‘بہت پسند ہے کیونکہ اس میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نےاسپین کو یکجا کیا اور ایک عظیم ہیرو بن گیا۔

صدیوں تک مسیحیوں نے مورز(ایک قوم)کے خلاف جنگ کی۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے نفرت کرتےاور ایک دوسرے کو ہلاک کرتے تھے۔ جنگ کے دوران ایک مسیحی سپائی نے دشمن کے پانچ لوگوں کو پکڑ لیا لیکن ان کو ہلاک نہ کیا کیونکہ اس نے جان لیا کہ دشمن کو ہلاک کرنے سے پہلے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔اس کا یقین تھا کہ اپنے دشمنوں پر رحم کرنے سے اس کے دشمنوں کے دل تبدیل ہو  سکتے ہیں اور دونوں گروہ امن و شانتی سے زندگی گزار سکتے ہیں۔

جن لوگوں کو اُس نے پکڑا تھا ان میں سے ایک نے کہا کہ ’’ہلاک تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن صرف ایک حقیقی بادشاہ اپنے دشمنوں پر رحم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔‘‘اس شخص کے ایک نیک عمل کی بدولت اُس واقعہ کے بعد دشمنوں نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور اُن کے اتحادیوں میں شامل ہو گئے۔

یسوع حقیقی بادشاہ ہے۔ اوروہ سب کے ساتھ نیک،رحیم اور مہربان ہے ؛اُن کے ساتھ بھی جو اُس سے نفرت کرتے ہیں۔ کیا ہم اُس کی پیروی نہ کریں؟اِس وقت کیا آپ کسی ایسے شخص کے بارے میں سو چ سکتے ہیں جس پرآپ مہربانی کا اظہارکر سکیں؟رحم اوربھلائی کرنا خصوصاً اپنے دشمنوں کے ساتھ دنیاکا سب سےعظیم کام ہے جو آپ کرسکتے ہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا ، یہ آسان نہیں ہے لیکن میں ایسا شخص بننا چاہتا/چاہتی ہوں جو سب پر مہربانی کرنے والا ہو، یہاں تک کہ اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی۔ تیرے فضل سے میں رحمدلی کی زندگی کاچناوٗکرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon