اپنے دِل کو آزاد کریں

اپنے دِل کو آزاد کریں

اور جس طرح ہم نے اپنے قرض داورں کو معاف (چھوڑ دیا ہے، بخش دیا ہے، اورقرض سے دست بردارہوگئے ہیں اوردوسروں کے خلاف کینہ ختم کردیا ہے) کیا ہے تو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر۔  متّی 6 : 12

خُداوند یسوع مسیح نے اکثر معاف کرنے کی ضرورت کے بارے میں کلام کیا۔ اگرہم خُدا کے ساتھ نزدیکی تعلق میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ ہم معاف کرنے میں جلدی کرنے والے ہوں۔ جتنا جلد ہم معاف کریں گے اتنا ہی اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کرنا آسان ہوگا۔ اِس طرح ہم کسی بھی مسئلہ کو جڑیں مضبوط کرنے سے پہلے ہی نکال سکتے ہیں۔ کڑواہٹ کو نکالنا اس وقت بہت مشکل ہوجاتا ہے جب اِس کی جڑیں بہت لمبی اور مضبوط ہوجاتی ہیں۔

اگرہم کسی شخص کے لئے کینہ رکھتے ہیں تو ہم اُس شخص کی تکلیف کا باعث نہیں ہیں ۔۔۔۔ بلکہ ہم صرف خود کو زخمی کرتے ہیں۔ اگر ہم دوسرے لوگوں کے لئے اپنے دِل میں نامعافی رکھتے ہیں تو اِس سے اُن کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن اس سے ہمارے اندر تبدیلی آئے گی۔ یہ ہمیں ترش، کڑوا، دُکھی اور لوگوں کے ساتھ ہمارا رہنا مشکل بنا دے گی۔ اس بات کو اس طرح سے سمجھیں: شاید آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ نے اپنے اندر کینہ کو دبایا ہوا ہے لیکن دراصل یہ کینہ ہے جس نے آپ کودبایا ہوا ہے۔

نامعافی ابلیس کا ایک پھندہ ہے جس سے وہ ہمیں باندھ کے رکھتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم یہ سوچیں کہ ہم بدلہ لے رہے ہیں اور یہ کہ ہم خود کو بچا رہے ہیں تاکہ ہمیں کوئی دوبارہ تکلیف نہ پہنچائے لیکن اِن میں سے کوئی بات بھی درست نہیں ہے۔ نامعافی ہمیں مسلسل دُکھ دے گی اور آپ کو خُدا کے نزدیک جانے سے روکے گی۔

اگر کسی نے آپ کو دُکھ پہنچایا ہے تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو اپنا فضل عطا کرے تاکہ آپ اس شخص کو معاف کرنے کے قابل ہوں جس کے لئے آپ کے دِل میں کینہ ہے۔ آج ہی یہ فیصلہ کریں کہ آپ اپنے دِل کو اس نقصان دہ اور منفی جذبہ سے پاک رکھیں گے۔


اچھّی جذباتی صحت اسی وقت ممکن ہے جب آپ ساری کڑواہٹ اور نامعافی کو چھوڑ دیتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon