اپنے ضمیر کو حساس بنائیں

لیکن[پاک] روح صاف فرماتا ہے کہ آیندہ زمانوں میں بعضایمان سے برگشتہ ہوجائیں گے. یہ ان جھوٹے آدمیوں کی ریاکاری کے باعث ہوگا جن کا دِل گویا گرم لوہے سے داغا گیا ہے(جلایا)۔                                ( ۱ تیمتھیس ۴ : ۱۔۲)

آج کی آیت میں انسان کے ضمیر کے داغے یا جلائے جانے کے بارے میں بات کی گئی ہے، یہ حصہ بے جان ہوجاتا ہے اور کچھ بھی محسوس کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جب لوگوں کے ضمیر مردہ ہو جاتے ہیں تو وہ سخت اور بے جان ہو جاتے ہیں اور جو کچھ انہیں محسوس کرنا چاہیے وہ محسوس کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ سالوں کی نافرمانی اور شخصی درد ہمیں حساس بنانے کی بجائے سخت بنا دیتا ہے لیکن خدا کے فضل سے ہم بدل سکتے ہیں۔ ہمیں خُدا کے لئے حساس بننا چاہیے تاکہ اگرہم اُس کی نافرمانی کریں یا کسی کو تکلیف پہنچائیں تو ہمیں فوراً اس کا احساس ہوجائے۔

خُدا سے حساس ضمیر اور دِل کے لئے دُعا کریں تاکہ آپ خدا کے ساتھ اپنے تعلق میں حساس ہو جائیں۔ اگر آپ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو شخصی درد اور یا نافرمانی کے باعث سخت دل ہو چکے ہیں تو ان کے لئے بھی دُعا کریں۔ اگرہم فوراً امتیاز کر لیں کہ ہمارے فلاں رویے سے وہ ناخوش ہوتا ہے تو یہ بہت ہی خوبصورت بات ہے۔ جب بھی آپ محسوس کریں کہ وہ آپ سے بات کررہا ہے تو شُکرگزاری کریں اور پاک روح کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں تاکہ آپ کا ضمیر اس کے لئےحساس رہے ۔ ہم اس سے معافی مانگ کر فوری طورپر اپنے رویے کو تبدیل کرسکتے ہیں: ’’اے باپ میں اپنے اوراپنے پیاروں کے لئے دُعا کرتا/کرتی ہوں جن کے ٖضمیر سخت ہوچکے ہیں، داغے گئے اور جلائے گئے ہیں۔ میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تو اس سختی کو توڑنے کے لئے کچھ کر۔ ہمارے دل اپنے لئے نرم کردے۔ ہمیں ایسے حساس دل بخش دے جو تیری رہنمائی کی پیروی میں چلیں تاکہ ہم فوراً تیری آواز سُن کر تیری مرضی کے مطابق عمل کریں۔ یسوع کے نام میں آمین۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

اپنے فیصلوں پر سختی سے عمل کریں لیکن دل میں نرمی اخیتارکریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon