اپنے غصّہ کے اظہار کی تیاری کرنا

اپنے غصّہ کے اظہار کی تیاری کرنا

تو اپنے جی میں خفا ہونے میں جلدی نہ کر کیونکہ خفگی احمقوں کے سینوں میں رہتی ہے۔ واعظ ۷: ۹

غصہ کسی بھی قسم کا ہوزندگی پراِس کا اثریکساں ہی ہوتا ہے۔ ہم پریشان ہوجاتے اور  دباوٗ کا شکار ہوتے ہیں۔ اوراگرہم غصہ کو اپنے اندر ہی رکھتے اورایسا ظاہر کرتے ہیں کہ ہم غصہ میں نہیں ہیں تو یہ حالت اِس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ اس طرح کرنے سے ہم صرف خود کو تکلیف پہنچاتے ہیں اوروہ شخص جو ہمارے غصہ کا سبب ہوتا ہے ہماری حالت سےواقف بھی نہیں ہوتا۔

میں بھی خوفناک غصّہ کی عادت کا شکارتھی جب تک کہ خُدا نے مجھےغصہ کو قابو کرنےاوراُس پرفتح پانے سےآگاہ نہ کردیا۔ آخر کار میں نے اپنے غصہ کے اظہارکی تیاری کا ایک مثبت طریقہ سیکھ لیا۔ اور یہ میرے لئے ایک نئی شروعات تھی۔

جب آپ کو بہت غصہ آرہا ہولیکن آپ اُس کے ساتھ خدا کی مرضی کے مطابق برتاوٗ کرنے کا فیصلہ کریں،توآپ اُس پر قابو پاسکتے ہیں۔ پاک روح ہمیں قائم رہنے اورروح کے پھل کے مطابق زندگی بسر کرنے کی قوت بخشتا ہے۔ ہمیں اُن کو معاف کرنے کی قوت ملتی ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں اور جو محبت کے قابل نہیں ہوتے ان کو پیار کرنے کی قوت ملتی ہے۔

پس ہمیں اپنے غصہ کی ذمہ داری خود اُٹھانی ہے اور اس کے اظہار کا صیح طریقہ سیکھنا ہے۔ غصہ کو اپنے اندر ابلتے رہنے کی اجازت دینے کی بجائے خُداوند کی تلاش کریں اوراُس سے دُعا کریں کہ وہ اس کے مناسب اظہارمیں آپ کی مدد کرے۔ اوراس کوحل کرنے کی تیاری کریں اِس طرح بوجھ ہلکا ہو جائے گا۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند میں کسی بھی قسم کےغصہ کو اپنے اندر نہیں رکھنا چاہتا/چاہتی کیونکہ یہ بےوقوفی ہے اور تو اِس سے خوش نہیں ہوتا۔ مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے تاکہ اپنی زندگی میں غصہ پر غالب آسکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon