پس غور سے دیکھو کہ کس طرح چلتے ہو ، نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانند (سمجھدار، عقلمند لوگوں کی طرح) ۔ اور وقت کو غنیمت جانو (موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دو) کیونکہ دِن بُرے ہیں۔ (افسیوں ۳: ۱۵ ــ ۱۶)
وقت سچ مچ اُڑ تا جاتا ہے، کیوں ، ٹھیک ہے نہ؟ دوسری طرف کچھ مخصوص حالات میں یہ بظاہر رینگنے لگتا ہے! وقت چاہے تیز رفتار ہو یا آہستہ گُذر ہی جاتا ہے ، ہم میں سے ہر ایک کے پاس اِس زمیں پر محدود وقت ہے۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوۓ، میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے وقت کو کیسےاستعمال کر رہے ہیں ؟
وقت خُدا کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ میَں ہر روز دیکھتی ہوں کہ وہ کیسے وقت نکال کر ہمیں اپنی مرضی کے مطابق بناتا ہے۔ پھر وہ ہمیں وقت دیتا ہے تاکہ ہم اُس کے ساتھ اُن کاموں میں ایک عہد باندھیں تاکہ ہم اُس کی بھلائی کا تجربہ کر سکیں۔ چنانچہ خود سے سوال کریں۔ کیامیں اُس سے خوش ہوں جو خُدا میرےلئےکرتا ہے ؟ یا، کیا میَں سب کچھ اپنے طریقہ سے کرنے کی کوشش اور جدوجہد میں ہوں ۔
میَں آپ کو یقین دلاتی ہوں ، اگر آپ خدا کے ساتھ کشمکش میں ہیں ، تو پھر آپ محض اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، اور اگر آپ اُس کے ساتھ اُس عہد میں بندھے ہوۓ ہیں اور آپ کا وقت عظیم کاموں میں استعمال ہو رہا ہے۔
یاد رکھیں خُدا ایک رحیم خُدا ہے۔ وہ اپنا وقت لیتا ہے۔ ہم شائد سوچ لیں کہ اِس میں بہت زیادا وقت لگ رہا ہے، لیکن وہ اپنی بھلائی میں اُس کام کے بارے میں انتظار کرتا ہے جو وہ ہمارے اندر کرنے کو ہے۔ وہ جلد بازی نہیں کریگا کیونکہ وہ صابر ہے۔ ہماری جدوجہد محض ہماری ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔
چنانچہ،اپنا رکھ رکھاؤ تبدیل کرنے اور نئے انداز سے کام کرنے کا یہی وقت ہے … زندگی کے لیے ایک نئی رویا… اُس پرتازہ ایمان اور بھروسہ جو ہم میں ہر وقت ہماری بھلائی کے لیےکام کرتا رہتا ہے۔
میَں آپکی حوصلہ افزائی کرنا چاہونگی کہ خدا کے ساتھ اُن کاموں کے لیے عہد کرنے میں اپنا وقت لگائیں جو وہ آپکی زندگی میں کر رہا ہے۔اُسکو اپنی زندگی کا مقصد بیان کرنے دیں۔اپنے دِل میں یہ بات پختہ کر لیں کہ آپ کے لیے اُس کے پاس عظیم منصوبے ہیں ، اور چاہے کتنا بھی وقت لگ جائے وہ آپ سے محبّت رکھتا ہے۔ اور اُسکے دِل میں آپکے لئےہمیشہ بہترین مفاد ہوتا ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُداوند میَں تجھ سے ضد کرنے میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی ۔ میَں اپنا وقت تیرے ساتھ اُس عظیم کام کا معاہدہ کرنے میں لگانا چاہتی ہوں جس میں تو مجھے کامیاب کر رہا ہے۔ میَں تیرا شکر کرتی ہوں کہ میَں جب بھی اپنا وقت ضائع کرتی ہوں تو ہمیشہ مجھے اِحساس دِلاتا ہےکہ تُو مجھے پیار کرتا ہےاور یہ کہ تیرا وقت ہمیشہ درُست ہوتا ہے۔