
کیونکہ ساری شریعت [انسانی تعلقات سے متعلق] پر ایک ہی بات سے پورا عمل ہوجاتا ہے یعنی اِس سے کہ تو اپنے پڑوسی سے اپنی مانِند [جیسے خود سے] مُحبّت رکھ ۔ (گلتیوں ۵ : ۱۴)
خدا ہم سے بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہے، لیکن ایک اہم بات جس کے تعلق میں وہ ہم سے ہم کلام ہونا چاہتا ہے وہ لوگوں کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں۔ خُدا ہم سے پیار کرتا ہے؛ اور وہ چاہتا ہے کہ ہم خود سے صحت مندانہ اور متوازن طریقہ سے مُحبّت رکھیں اور ہمارے ذریعے سے اس کی مُحبّت دوسروں کو بھی سیراب کرے۔
خُدا کی آواز سُننے کی آپ کی تگ ودو میں میں آپ کونصیحت کرتی ہوں کہ آپ دُعا کریں تاکہ آپ کے تعلقات میں جس حکمت کی ضرورت ہے وہ اس کے بارے میں آپ سے متواتر ہم کلام ہو۔ تعلقات زندگی کا ایک بڑا حصّہ ہیں اور اگر یہ اچھّے نہ ہوں،ہماری زندگی کا معیار بگڑ جاتا ہیں۔
آج صبح ہی میں اپنے شوہر کے لئے دُعا کر رہی تھی اور خُدا سے پوچھ رہی تھی کہ میں اُن کے لئے کیا کر سکتی ہوں۔ میرے دِل میں خیال آیا کہ اُن کے لئے باورچی خانہ کے میز پر ایک چِٹھی لکھ کر رکھ دوں تاکہ جب وہ ناشتہ کے لئے آئیں تو اُسے پڑھ لیں۔ میں نےاس چِٹھی میں صرف یہ لکھا ، ’’ صبح بخیر ڈیو… میں آپ سے پیار کرتی ہوں!!!‘‘ اس کے نیچے میں نے ایک مسکراتا ہوا چہرہ بنا دیا اور اپنا نام لکھ دیا۔ میرا اِیمان ہے کہ چِٹھی لکھنے کا یہ خیال خُدا کی طرف سے تھا اور یہ چھوٹی سی فرمانبرداری کرنے سے میرے تعلق میں بہتری آئے گی۔
اپنے تمام تعلقات کے بارے میں دُعا کرنا شروع کردیں۔ ایک ایک کر کے اُن کو خُدا کے پاس لائیں اور خُدا سے پوچھیں کہ آپ اُن کو بہتر بنانے کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔ اکثر ہم سوچتے ہیں کہ لوگوں کو ہمارے لئے کیا کرنا چاہیے لیکن اگر ہم مُحبّت کے قاعدہ پر چلیں تو ہم اپنے سے زیادہ اُن کے لئے فکر مند ہوں گے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا سے پوچھیں کہ آپ اپنے تعلقات کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔