اچھی کُشتی کیسے لڑیں

۔ اچھی کُشتی کیسے لڑیں

اِیمان کی اچھی کُشتی لڑ۔اُس ہمیشہ کی زِندگی پر قبضہ کر لے جِس کے لیے تُو بُلایا گیا تھا اور [جس کے لیے]بہت سے گواہوں کے سامنے[ایمان کا ] اچھا  اِقرار کیا تھا۔ (پہلا تیمتھُیس  ۶: ۱۲)

ہم یں دشمن کے خلاف ایمان کی اچھی کُشتی لڑنی ہےــــ یہ سب عملی طور پر یہ کیسا لگتا ہے ؟

یہ ہیں حکمت ِعملی کے چھ اہم نکات:

۱۔  جارحانہ انداز میں سوچیں : جنگ کی تیاری  کی منصوبہ بندی کریں اور حِساب  لگائیں کہ کہ دُشمن پر حملہ کرکے شکست کیسے دینی ہے۔

۲۔ جوش اور ولولہ سے دُعا کریں: عبرانیوں ۴: ۱۶ ہمیں ہدایت دیتا ہے کہ اعتماد اور دلیری سے خُدا کے تخت کے پاس آئیں۔ اعتماد سے اُس کے پاس جا کر بتائیں کہ آپکو کیا چاہیے۔

۳۔ نڈر ہو کر بات کریں:  پہلا پطرس ۴: ۱۱ میں کہا گیا ہے، اگر کوئی کچھ کہے تو اَیسا کہے [ تو  وہ اِس طرح کرے جیسے وہ بولتا] کہ گویا خُدا کا کلام ہے… آپکی اور میری آواز  بدی کی قُوتوں پر حُکم دینے والی روحانی آواز ہونی چاہیے۔

۴۔  فیاضی سے دیا کریں: جیسے تُم دیتے ہو، ویسے ہی تُم پاتے ہو (دیکھیے لوقا ۶: ۳۸) فیاضی کی زندگی گُذاریں۔

۵۔  سوچ سمجھ کر کام کریں: آپ جس کام کو بھی ہاتھ ڈالیں اُسے اپنے پوُرے زور سے  دِل لگا کر کریں (واعظ ۹: ۱۰)۔ اپنے آپ کو  پاک روُح سے معموُر کر یں اور کام کو مکمل کریں۔

۶۔ غیر مشروُط طور پر محبّت کریں: خُدا کے فرزند ہوتے ہوُۓ ہمیں دوسروں سے ایسی ہی محبّت کرنی ہےجیسی محبّت خُدا ہم سے کرتا ہے ــــ غیر مشروُط اور قرُبانی پر مبنی۔

اِن اِقدامات کی پیروی کریں اور جب دشمن آۓ گا تو آپ خُدا کی قُوت سے بھر جائیں گے اورآپ ناقابل ِتسخیر ہو جائیں گے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میَں ایمان کی لڑائی جِس کے لیے تُو  نے مجھے بلایا ہے لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہتی۔ جب میَں آگے بڑھوں  تو دُشمن کے خلاف  لڑائی میں مجھے سِیکھا کہ میَں حِکمت ِ عملی کے اِن چھ نکات  کو کیسے اِستعمال کروُں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon