اگر آپ مایوس ہیں تو دوبارہ آغاز کریں

اگر آپ مایوس ہیں تو دوبارہ آغاز کریں

آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔ امثال 16 : 9

اس وقت بہت مایوسی ہوتی ہے جب ہمارے منصوبے کسی ایسی بات کی وجہ سے ناکام ہوجاتے ہیں جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ہے۔ ہم ناخوشگوار حالات سے یا ان لوگوں کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں جو ہمیں دباتے ہیں۔ جب ہم مایوس ہوتے ہیں تو آغاز میں ہمیں جذباتی طورپردھچکا محسوس ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ جذبات غصہ کو بھڑکا دیتے ہیں۔ لیکن خُدا کا شکر ہے کہ ہمیں جذبات کی رو میں بہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگلی بار جب آپ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے تو اپنے جذبات پر ضروردھیان رکھیں لیکن ان کی رہنمائی میں چلنے کی بجائے ان کو سنبھالنے کا فیصلہ کریں۔ جب ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تواِس سے شروع میں جواحساسات پیدا ہوتے ہیں وہ نہ توغلط ہیں اور نہ ہی یہ کوئی انوکھی بات ہے لیکن اس کے بعد ہم جو قدم اُٹھاتے ہیں اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔

اگرچہ خُدا ہمارے ساتھ ہے توبھی ہمیں زندگی میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن شُکر ہے کہ ہم ہمیشہ ‘‘دوبارہ آغاز’’ کرسکتے ہیں۔ اس سچائی پر یقین کرنے سے مایوسی کو نا اُمیدی میں بدلا جاسکتا ہے کیونکہ خُدا کا ہمارے لیے ایک اچھّا منصوبہ ہے اور وہ ہمارے قدموں کی رہنمائی کرتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں بہت شُکر گزار ہوں کہ جب مجھے کسی مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو مَیں بھروسہ کر سکتا/سکتی ہوں کہ تیرا منصوبہ میرے منصوبے سے بہتر ہے۔ شُکر ہے کہ مَیں اس بات پر بھروسہ کر سکتا/کرسکتی ہوں کہ تُو اس وقت بھی کام کررہا ہوتا ہے جب حالات میری مرضی کے مطابق نہیں ہوتے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon