
…وہ خوداپنے آپ کو آپس میں وزن کر کے اوراپنے آپ کو دوسروں سے نسبت دے کر نادان ٹھہرتے ہیں۔ ۲ کرنتھیوں ۱۰: ۱۲
خد اکے پیچھے چلنے کے لئے ہمیں زیادہ دلیری کی ضرورت ہوتی ہے بنسبت بھیڑ کے پیچھے جانے میں۔ ہروقت اس خیال میں رہنا کہ لوگ ہمارے بارے میں کیا سوچتے ہیں تکلیف کا باعث ہوسکتا ہے۔اگرچہ ہم میں سےہر ایک یہ چاہتا ہے کہ لوگ ہمارے بارے میں اچھی رائے رکھیں،لیکن ایسا ممکن نہیں کہ سب لوگ ہمیشہ ہمیں پسند کریں۔
خدا کی بادشاہی میں عام طورپرہمیں کچھ نہ کچھ کھونے کے لئےتیاررہنا چاہیے تاکہ ہم اپنی زندگی کے حقیقی مقصد کو حاصل کرسکیں۔اوراس کے لئے ہمیں دوسرے لوگوں کے معیارِ زندگی سے موازنہ کرنا چھوڑ کر خدا کے لئے زندگی بسر کرنا شروع کرنا ہوگا۔
آپ کے حقیقی دوست خدا کی مرضی کو پورا کرنےمیں آپ کی مدد کریں گے۔ وہ خدا کے بلاوے پر چلنے کے لئے آپ کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے،حقیقی دوست آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ آپ خدا کو اپنی زندگی میں اوّل درجہ دیں۔
ہو سکتا ہے کہ ہر شخص آپ سے دور ہو جائے لیکن اُس کا وعدہ ہے کہ وہ نہ تو آپ کو چھوڑے گا اور نہ ہی ترک کرےگا۔
زندگی بہت زیادہ پیچیدہ، پریشان کن اوراُلجھاوٗ کا شکار ہوجاتی ہے جب ہم خدا اورانسان دونوں کو خوش کرناچاہتے ہیں۔ آپ کودوسروں سے موازنہ کرنے اور یہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آپ کےبارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ خدا کے لئے زندگی بسر کریں اوراپنے بلاوے کے مطابق زندگی بسرکرنے میں آزادی محسوس کریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند میں اِسی وقت تیرے لئے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔ دوسرے لوگوں کے معیار زندگی اورتوقعات سے مجھےکچھ بھی فائدہ نہیں ہے صرف تو ہی میرے لئے سب کچھ ہے، اور میں وہ شخص بننا چاہتا/چاہتی ہوں جو تو نے مجھے بنایا ہے۔