ایسا اطمینان جوقناعت پسندی کے سبب سے پیدا ہوتا ہے

ایسا اطمینان جوقناعت پسندی کے سبب سے پیدا ہوتا ہے

پس اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اُسی پر قناعِت (مطمئن ہوں) کریں۔  1 تِیمُتھِیُس 8:6

کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہے جس کی زندگی مکمل ہو اور یہ بھی سچ ہے کہ آپ جن لوگوں کی مانند زندگی گزارنے کی تمنا کر رہے ہیں شاید وہ کسی اور کی مانند زندگی گزرنے کی تمنا رکھتے ہیں؛ شاید وہ چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی آپ کی زندگی کی طرح ہو۔

وہ  لوگ جنھیں کوئی نہیں جانتا فلمی اداکاروں کی طرح مشہور ہونا چاہتے ہیں جب کہ فلمی ستارے چاہتے ہیں کہ کوئی اُن کی نجی زندگی میں دخل نہ دے۔ ملازم اپنے مالک  کی طرح بننا چاہتے ہیں اور مالک بہت  زیادہ ذمہ داریوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ کنوارے شادی کرنا چاہتے ہیں اور شادی شدہ چاہتے ہیں  کہ وہ اکیلے ہوں۔

قناعت پسندی محض ایک احساس کا نام نہیں ہے — یہ ایک فیصلہ ہے۔ قناعت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کبھی بھی تبدیلی یا بہتری کی تمنا نہ کریں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے ہم اس سے ہی بہترین کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ  خُدا نے ہمیں دیا ہے ہم اُس کے لئے اُس کے شُکر گزار ہیں اور ہم زندگی جو ایک انعام ہے سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب میرے اندر کسی اور کی زندگی کے لئے حسد پیدا ہو تو میری مدد کرکہ میں اپنی حیثیت اورجو کچھ تو نے مجھے بخشا ہے اُس کے بارے میں مطمین رہوں۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میری زندگی کا ایک مقصد اور منزل ہے۔ آج، مَیں شُکر گزار اور مطمئن رہنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon