تب ناتن نے بادشاہ سے کہا جا جو کچھ تیرے دِل میں ہے کر کیونکہ خُداوند تیرے ساتھ ہے۔ 2 سموئیل 7 : 3
راضی دِل ایک ایسا دِل ہے جو "چاہتا ہے۔” اگر کوئی ایسا کام ہے جسے ہم شدت سے کرنے کے خواہش مند ہیں تو ہم اُسے کرنے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ ڈھونڈ ہی لیں گے۔ خُدا کی مدد اور رضامند دل کے ذریعہ ہم اس کے ساتھ ایک نزدیکی تعلق قائم کرسکتے ہیں، اپنا گھر صاف رکھ سکتے ہیں، روپیہ پیسہ بچا سکتے ہیں، قرض سے باہر آسکتے ہیں یا زندگی میں کسی ایسے ارادہ کو پورا کرسکتے ہیں جو ہم نے کیا ہے۔ ہماری فتح اور شکست کا بہت زیادہ انحصار ہماری "چاہت پر” ہے۔
بہت دفعہ ہم اپنی ناکامیوں کا الزام ابلیس، دوسرے لوگوں، ماضی، یا دوسری کئی باتوں پر لگاتے ہیں۔ لیکن غالباً ان سب کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے ہمارے اندر درست "چاہت” کی کمی۔
اگر آپ واقعی خُدا کی قربت کو پانا چاہتے ہیں میرا ایمان ہے کہ آپ ایسا کر لیں گے۔ آپ کا دِل جس میں چاہت ہے وہ آپ کو نئے جوش سے اس کی تلاش کے لئے تیار کرلے گا۔ آپ ہرروز اس کے ساتھ دُعا اور کلام کے مطالعہ میں وقت گزارنے کا ارادہ کرلیں گے۔ خُدا آپ کے دِل کو دیکھے گا اور آپ کے نزدیک آئے گا اور اسی دوران آپ بھی اس کی قربت میں بڑھ رہے ہوں گے۔
ہم ہمیشہ جو چاہتے ہیں وہ کرتے نہیں کیونکہ ہم احساسات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو اپنے جذبات کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے ہیں۔