
اور مسیح کا اطمینان (رُوح کی ہم آہنگی) جس کے لئے تم (تم مسیح کے ارکان) ایک بدن ہو کر(اس میں زندگی بسر کرنے کے لئے) بلائے بھی گئے ہو تمہارے دِلوں پر(اس اطمینان بخش حالت میں، تمہارے ذہن میں جو سوال بھی پیدا ہوتے ہیں ان کا حتمی جواب پیش کرے) حکومت (ایمپائر کی طرح متواتر) کرے اور تم شُکر گزار(سہرانے والے) رہو (خُدا کو ہمیشہ جلال دیتے رہو)۔ کلسیوں 3 : 15
کلسیوں 3 : 15 میں پولس ہمیں بتاتا ہے کہ اطمینان ایک ایمپائرکی مانند ہے ۔۔۔۔ یہ ہماری زندگیوں میں ہمیں پکارتا ہے اور کوئی بھی معاملہ جس میں ہمیں کسی حتمی فیصلہ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اُس کو نپٹا دیتا ہے۔
اِس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کسی فیصلہ یا کام کے بارے میں مطمئین نہیں ہیں تو وہ کام نہ کریں۔ "ایمپائر” کی آواز کو سُنیں۔ کچھ لوگ اپنی زندگی میں شعبہ کے چناؤ کے بارے میں کوئی ایسا فیصلہ کرتے ہیں جس سے وہ مطمئین نہیں ہوتے۔ اورجب وہ اپنے کام سے ناخوش ہوتے اور دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں تو حیران اور پریشان ہوتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ بہت سے لوگ بہت زیادہ مہنگی چیزیں خرید لیتے ہیں اگرچہ وہ ایسا کرتے ہوئے بےچین ہوتے ہیں اور پھرجب ہر ماہ اُن کو قسط اَدا کرنی پڑتی ہے تو وہ بےسکون رہتے ہیں۔
لیکن ہم خُداوند یسوع مسیح کے اطمینان کو "اپنے دِلوں پر راج ( کہ وہ مسلسل ایمپائر کی طرح کام کرے) کرنے دے سکتے ہیں۔” اطمینان کی موجودگی ہماری مدد کرے گی کہ ہم ان سوالوں کے بارے میں جو ہمارے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں اعتماد کے ساتھ فیصلہ کریں ۔ اگرآپ دُعا اور خُدا کے کلام کے مطالعہ میں باقاعدگی سے وقت گزاریں گے تو آپ کو خُداوند سے بڑی بصیرت اور حکمت ملے گی۔ آپ کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ ، کیامیں یہ کروں یا نہ کروں؟ کیا یہ کرنا درست ہے یا یہ کوئی غلطی تو نہیں ہے؟ خُدا کے فرزند کی حیثیت سے آسمانی باپ کے ساتھ نزدیکی تعلق میں زندگی گزارنے کے سبب سے آپ اُس کے مہیا کئے گئے اطمینان کی راھنمائی میں چل سکیں گے۔
جب آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ کیا کریں تو اطمینان کی پیروی کریں۔