
اپنی نجات کی شادمانی مُجھے پِھر عِنایت کر اور مُستعِد رُوح سے مُجھے سنبھال۔ زبُور 12:51
آپ کے مستقبل میں آپ کے ماضی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی کے کسی لمحے یا وقت کے فریم میں نہ پھنسیں جو ختم ہو چُکا ہے۔ لاکھوں لوگ آج کے دن کی خوشی کو کھو دیتے ہیں کیونکہ وہ یا تو ماضی کو بھولنے سے انکار کرتے ہیں یا وہ مستقبل کی فکر میں گھلتے رہتے ہیں۔ زندگی میں بدسلوکی اور درد جیسی چیزیں — وہ چیزیں ہیں جو مجھ سمیت لاکھوں دوسرے لوگوں کے ساتھ واقع ہوئیں ہیں — بدقسمتی سے ہم سب اس میں سے گزرتے ہیں۔ اس طرح کی زیادتیاں تکلیف دہ ہوتی ہیں اور وہ ہم پر اثر انداز ہوتی ہیں، لیکن ہم ان میں سے نکل کر ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
خُدا نجات دہندہ اور بحال کرنے والا ہے — یہ وہ نعمت ہے جس کے لیے ہمیں ہر روز شُکر گزاری کرنی چاہیے۔ وہ ہماری روحوں کو بحال کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ جاننے میں ایک خوبصورت اُمید ہے کہ اگر ہم اُسے مدعو کرتے ہیں اور اُس کے شفا یابی کے عمل سے گزرنے کے لئے تیار ہیں تو خُدا ہمیں بحال کر دے گا اور ہمیں اپنے ساتھ زندگی بھر کے نئے، خُوشی سے بھرے، الہٰی لمحات عطا کرے گا۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مجھے کبھی ماضی میں پھنس کر نہیں رہنا پڑا۔ تُو نجات دہندہ اور بحال کرنے والا ہے، اور تُو میری زندگی میں شفا لانا چاہتا ہے۔ تیرا شُکریہ کہ میرا ماضی ختم ہو گیا ہے اور مجھے ایک خوبصورت مستقبل کا انتظار ہے۔