ایک نیا دِل

ایک نیا دِل

اور میں تم کو نیا دلِ بخشوں گا اور نئی روح تمہارے باطن میں ڈالوں گا اور تمہارے جسم میں سے سنگین دِل کو نکال ڈالوں گا… اور میں اپنی روح تمہارے باطن میں ڈالوں گا اور تم سے اپنے آئین کی پیروی کراوٗں گا اور تم میرے احکام پر عمل کروگے اور اُن کو بجا لاوٗ گے.  (حزقی ایل ۳۶ : ۲۶ ۔ ۲۷)

آج کی آیت میں ایک وعدہ کا ذکرہے جو خُدا نے ہزاروں سال پہلے کیا تھا، یعنی ایک دن آئے گا جب وہ لوگوں کو نئے دل دے گا اور اپنی روح اُن کے باطن میں انڈیلے گا۔ جب خُدا نے یہ کلام کیا لوگ پرانے عہد میں زندگی بسر کر رہے تھے یعنی خُداوند یسوع کی پیدائش، موت اور جی اُٹھنے سے پہلے۔ اُس عہد میں پاک روح کسی خاص مقصد کے لئے لوگوں پر آتا اور ان کے ساتھ  رہتا تھا پر وہ اُن کے دلوں میں بستا نہیں تھا۔

آپ اور میں نئے عہد میں رہتے ہیں، یہ وہ دور ہے جس کے بارے میں خُدا نے حزقی ایل نبی کی معرفت وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے پاک روح کو ہمارے اندر بسنے کے لئے بھیجے گا۔ اگرخُداوند یسوع مسیح مرکرمردوں میں سے جی نہ اُٹھتے تو کوئی بھی شخص نہ تونئے سرے سے پیدا ہوسکتا تھا اور نہ ہی خُدا کے پاک روح سے معمور ہوسکتا تھا۔ اب جب کہ وہ آچکا ہے ہم اسے خُداوند اور نجات دہندہ کے طور پر قبول کرسکتےہیں اور اپنے دِلوں میں پاک روح کو حاصل کرسکتے ہیں۔ جب وہ ہم میں بستا ہے وہ ہم سے بات کرتا ہے، ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم اُس کی آواز سنیں اور اس کی دی گئی قوت کی بدولت اس کی فرمانبرداری کریں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اس عجیب برکت پر غور کریں کہ اس نے آپ کو اپنے مسکن کے طور پر چُنا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ خُدا کے بہت قریب ہیں اور آپ اس کے ساتھ شاندار رفاقت سے لطف اندوز ہوسکتےہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  آپ خُدا کے بہت قریب ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon