اپنے بارے میں اُونچے خیال نہ باندھیں

اپنے بارے میں اُونچے خیال نہ باندھیں

کیونکہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کچھ سمجھے(یعنی وہ بہت اہم ہے اور کسی مسکین کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتا) اور کچھ بھی نہ ہو(وہ صرف اپنی نظر میں اونچا ہے) تو اپنے آپ کو دھوکہ دیتا ہے۔ گلتیوں ۶ : ۳

بائبل مقّدس میں ہمیں بارہا تکبر کے خلاف تنبیہ کی گئی ہے۔ یہاں میں تکبر کے خطرات کے تعلق سے زیادہ بات تو نہیں کرسکتی لیکن یہ بتانا چاہتی ہوں کہ جب ہم تکبر کے سامنے سرجھکا دیتے ہیں تو ہم دشمن کو اپنے اُوپراثراندازہونے کا بڑا موقع فراہم کرتے ہیں۔

جب ہم اپنے بارے میں بہت اُونچے خیال باندھتے ہیں تو دراصل ہم دوسروں کو کم اہمیت دیتے ہیں،خدا پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں،اوراس سچائی کو جھٹلاتے ہیں کہ حقیقت میں ہم خدا کے بغیرکچھ بھی نہیں ہیں ۔

اِس قسم کا رویہ اورسوچ خدا کے حضورگھنونا ہے۔ جب تکبر کی بات آتی ہے تو ہمیں اپنے اندر پاک ڈر پیدا کرنے کی ضرورت ہےاور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم اپنے بل بوتے پر بڑے بڑے کام نہیں کرسکتے بلکہ خدا ہم سے پیارکرتا ہے اور اُس نے ہمیں معاف کیا ہے۔

یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ جب ہم کسی کام میں ترقی کرتے ہیں تواُس کی وجہ یہ ہے کہ خدا نے ہمیں وہ کام کرنے کے لئےاپنا فضل انعام کے طورپر بخشا ہے۔ جس لمحہ ہم یہ سوچنا شروع کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی طاقت کے بل بوتےپربہت بڑے کام کرلئے ہیں تو ہم تکبر میں گرنے لگتے ہیں۔

یادرکھیں کہ ہم خدا کے ہیں۔ اپنے بارے میں اُونچے خیالات باندھنے کے بجائے آئیں ہم خدا کی عظمت اور اس کی محبت پر غور کریں۔ یہ صرف اس کے فضل کی بدولت ہے کہ ہم وہ سب کام کامیابی سے سر انجام دے سکتے ہیں جو اُس نے ہمیں کرنے کے لئے بلایا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند میری زندگی میں جو بھی اچّھا ہے وہ تیری طرف سے ہے۔اس لئے میں اپنے آپ کو تیرے حضور میں فروتن کرتا/کرتی ہوں اوراپنے تکبر سے توبہ کرتا/کرتی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ جب بھی مجھے کامیابی اور ترقی ملتی ہے یہ صرف تیرے فضل اور بھلائی کا نتیجہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon