…بلکہ عقل نئی ہوجانے سے (ان نئے خیالات اور نئے رویوں کے سبب سے) اپنی (پوری) صورت بدلتے جاؤ(تبدیل کرو) تاکہ (اپنے لئے) خُدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی (اس کے مطابق) تجربہ سے معلوم کرتے رہو۔ رومیوں 12 : 2
ہم سب کی زندگی میں ایسا وقت ضرور آتا ہے جب خُدا ہم سے کچھ ایسا کرنے کے لئے کہتا ہے جو ہمیں واقعی سمجھ میں نہیں آتا یا جس کے ساتھ ہم کچھ خاص متفق نہیں ہوتے۔ جب وہ ایسا کرتا ہے تو اس کے ذہن میں ہمارے لئے کچھ اچھّا ہوتا ہے۔ اس کی راہیں ہماری راہوں سے بُلند ہیں اور اُس کی مرضی ہمیشہ سب سے بہترین ہے۔
جب خُدا ہمیں ہماری مرضی کے خلاف کچھ کرنے کے لئے کہتا ہے تو ہمیں خُداوند یسوع کے الفاظ کو یاد کرنا چاہیے: "…میری مرضی نہیں بلکہ (ہمیشہ) تیری مرضی پوری ہو۔ (لوُقا 22 : 42)۔ ان الفاظ کے ساتھ دُعا کرنا آسان نہیں ہے لیکن ان کے سبب سے ہمیں ہمیشہ بڑا منافع حاصل ہوتا ہے۔ جب ہمیں کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اُسے حاصل کرنے کے لئے آسانی سے ہمت نہیں ہار دیتے۔ ایسے مقام پر پہنچنے کے لئے جہاں ہم اپنی رضامندی سے خُداوند یسوع مسیح کی مانند یہ کہنے کے لئے تیار ہوجائیں کہ، میری مرضی نہیں بلکہ ہمیشہ تیری مرضی پوری ہو بڑے بھروسے اور شکستگی کی ضرورت ہوتی ہے۔
بنیادی بات یہ ہے کہ خُدا کا ہماری زندگی کے لئے ایک عظیم منصوبہ ہے لیکن اس منصوبہ کے لئے چاہیے یہ کہ ہم غیر مشروط طورپر اُس کی پیروی کریں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے ایسی چیزوں کو چھوڑنے کے لئے کہے جن کو آپ چھوڑنا نہیں چاہتے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کو ایسی جگہوں پر جانے کے لئے کہے؛ کوئی ایسا کام کرنے کے لئے کہے یا ایسے لوگوں کا سامنا کرنے کا حکم دے جو آپ کے لئے مشکل ہو۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کبھی کبھار وہ آپ کو خاموش رہنے کے لئے کہے اور کچھ مواقعوں پر بولنے کے لئے کہے۔ لیکن جو کچھ خُدا آپ سے کرنے کے لئے کہتا ہے وہ کریں اور اطمینان رکھیں کہ جب آپ اس کی فرمانبرداری کریں گے تو آپ کو اس کی قربت حاصل ہوگی۔
ہمیشہ یہ فیصلہ کریں کہ آپ خُدا کی مرضی کو اپنی مرضی پر ترجیح دیں گے۔