باپ بہتر جانتا ہے

بلکہ تم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی (اُس کی مرضی کے مطابق راست ہونے اور عمل کرنے کا طریقہ) کی تلاش (ہدف لو اور ڈھونڈنے کی کوشش کرو) کرو تو یہ سب چیزیں بھی تم کو مِل جائیں گی۔                        (متّی ۶ :۳۳)

خُدا چاہتا ہے کہ ہم راستبازی، اطمینان اور خوشی کی تلا ش کریں جوکہ اُس کی بادشاہی ہے (رومیوں ۱۴ : ۱۷)۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم دِل سے درست رویہ کی خواہش کریں اور اُسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اورجب ہم ایسا کریں گے تو وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہماری ضرورتوں اور چاہتوں کو پورا کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کو ڈھوںڈیں اورجب ہم ایسا کرتے ہیں وہ ہمیں برکت دینے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔

جب ہمارے دل میں کوئی خواہش ہو تو ہمیں خُدا سے مانگنا چاہیے اوراس پر مکمل بھروسہ کرنا چاہیے؛ بہرحال ہمیں چیزوں کے لالچ سے بچنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم کسی چیز کی بہت زیادہ چاہ کرتے ہیں اورسوچتے ہیں کہ اُس کے بغیر ہم خوش نہیں رہ سکتے تو یہ ہوس ہے۔ ایک دفعہ میں نے ایک خاتون کو یہ کہتے ہوئے سُنا کہ اگر خُدا اسے اولاد نہیں دے گا تو وہ خوش نہیں رہ سکتی۔ اِسی طرح میں نے غیر شادی شدہ خواتین کو شادی کی چاہ میں اِس قسم کی باتیں کرتے سُنا ہے ۔ اس قسم کے رویے خُدا کے سامنے نامناسب اوراہانت آمیز ہیں۔ کوئی بھی ایسی چیز جوخُدا سے بڑھ کر ہماری خوشی کا باعث ہے اُسے دشمن ہمارے خلاف استعمال کرسکتا ہے پس اپنی خواہشات کو توازن میں رکھنے کی کوشش کریں۔

اچّھا یہ ہے کہ آپ دُعا کریں اور خُدا سے مانگیں اوراُس چیز کو پانے کے لئے خود کو تکلیف میں نہ ڈالیں۔ ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ خُدا بھلا ہے اور وہ آپ کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے پس اپنی نظریں اُس پراور اُس کی بادشاہی پرلگائیں اوراُس پر آس رکھیں تاکہ جو آپکے لئے مناسب ہے وہ آپ کو عطا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: جس چیز میں آپ خوشی تلاش کرتے ہیں اُس کو ابلیس آپ کے خلاف استعمال کرسکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon