بلوغت میں بڑھنا

بلوغت میں بڑھنا

بلکہ مُحبّت کے ساتھ سچّائی [ہر چیز میں سچ بولنا، سچی بات کرنا، سچی زندگی گزارنا] پر قائِم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سَر ہے یعنی [یہاں تک کہ] مسِیح (مسیحا، مسح کیا ہُوا) کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔اِفِسیوں 4 : 15

خُدا ہم سے کامل ہونے کی توقع نہیں رکھتا۔ اور یہی وجہ ہے کہ چونکہ ہم کبھی بھی کامل نہیں ہو سکتے اِس لیے اُس نے یسوع کو بھیجا ہے کہ وہ ہمیں بچائے اور رُوح القّدس کو ہماری زندگیوں میں بھیجا ہے تاکہ وہ ہر روز ہماری مدد کرے۔ اگر ہم خود سے ایسا کرسکتے تو ہمیں مدد کی ضرورت نہ پڑتی۔ شُکر ہے، یسوع ہماری خامیوں کو معاف کرنے اور خُدا کے سامنے سے اُن کو ہٹانے کے لئے آیا ہے۔ ہم دراصل یسوع کے وسیلہ سے کامل ہیں لیکن ہم اپنی کارکردگی سے کبھی بھی کامل نہیں ہوسکتے تھے۔

یسوع نے کہا، "کامِل ہو جَیسا تُمہارا آسمانی باپ کامِل ہے” (متّی 48:5)، لیکن اصل زبان کا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ اُس کا مطلب یہ تھا کہ ہمیں سوچ اور کردار میں خُدا پرستی کے علم میں مکمل بالغ ہونا چاہیے۔ خُدا مایوس نہیں ہے کہ ہم کامل رویے کو ظاہر کرنے کےمعیار تک نہیں پہنچے ہیں، لیکن وہ ہمیں پختگی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو روحانی بلوغت  اور پختگی میں بڑھنے میں میری مدد کرتا ہے۔ میں کامل نہیں ہوں، لیکن تیرے کئے گئے کام کی وجہ سے مَیں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں ٹھیک ہوں اور مَیں درست راستے پر ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon