بولنا اور سُننا

اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا میری فریاد کی آواز کی طرف متوجہ ہو کیونکہ میں تجھ ہی سے دُعا کرتا ہوں۔   (زبور ۵ : ۲)

دُعا بہت سادہ ہے؛ یہ خُدا سے باتیں کرنے اور اس کی باتیں جو وہ ہم سے کرنا چاہتا ہے سننے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ خُدا ہم میں سے ہر ایک کو دُعا کرنے اور شخصی طور پر اپنی آواز سُننے کی تعلیم دینا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں ہماری اصلی حالت میں قبول کرتا ہے اورہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اپنے لئے دُعا کے یکتا طریقہ کار کو دریافت کریں اور اس کے ساتھ اپنے تعلق میں ترقی کریں۔ وہ چاہتا ہےکہ جب ہم  دُعا میں اپنے دِل اس کے سامنے اُنڈیلیں اوراُس کے دِل کی آواز سنیں یہ عمل آسان، فطری اور زندگی بخش ہو۔

خُدا تخلیقی کاموں میں ہماری سوچ سے بہت پَرے ہے اس لئے وہ زمین پرموجود ہر فرد کو ایک ہی طرز سے دُعا کرنا سیکھا سکتا ہے۔ لیکن اُسی نے ہم سب کو منفرد بنایا ہے اور ہماری انفرادیت میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ ہم سب اس کے ساتھ اپنے سفر میں مختلف جگہ پرہیں ہم سب روحانی بلوغت کے مختلف درجات پر ہیں اور خُدا کے ساتھ ہم سب کے تجربات بھی مختلف ہیں۔ جب ہم خدا کے ساتھ بات کرنے اور اس کی آواز سننے کی صلاحیت میں ترقی کریں اس وقت ہمیں خُدا سے مسلسل یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ’’مجھے دُعاکرنا سیکھا؛ مجھے سیکھا کہ تجھ سے کیسے بات کروں اورکیسے تیری آواز سنوں، مجھ پر وہ طریقہ ظاہر کر جو میرے لئے بہترین ہے۔ مجھے شخصی طور پر اپنی آواز سننا سیکھا۔ اَے خُدا موثر دُعا کے لئے میں تجھ پر انحصا کرتا/کرتی ہوں اور یہ کہ دعا کے وسیلہ سے تعلق تجھ سے گہرا ہوجائے اور یہ میری زندگی کا سب سے پھل دار حصّہ ہو۔‘‘


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ خدا کی منفرد تخلیق ہیں۔ اپنی زندگی اور دُعا میں اس کی خوشی منائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon