بدی سے مغلوب نہ ہو بلکہ نیکی کے ذرِیعہ سے بدی پر غالِب آؤ۔(رُومیوں ۱۲: ۲۱ )
جب ہم نے مسیح کے ساتھ اپنا رِشتہ قائم کیا تو ہم نے ایسے لوگ بننے کا تاحیات سفر شروع کیا ، جیسا خدا نے ہمیں بنانے کےلئے تخلیق کیا تھا۔ اِس عمل سے ہم اپنی کمزوری پر غالب آنا اور خُدا کی قوت میں رہنا سیکھتے ہیں۔ اکثر اِس عمل کا مطلب یہ سیکھنا ہوتا ہے کہ بُری عادتوں سے چھٹکارا کیسےحاصل کیا جاۓ ۔
برسوں سے مجھے ایک بُری عادت تھی جب میَں کسی مشکل میں پھنس جاتی اور کوئی راہ دکھائی نہ دیتی تو میَں پریشان ہوجاتی تھی۔ شائد آپکی ایسی عادت نہ ہو۔آپ شائد سرگوشیاں کرتے ہوں یا بہت زیادہ چاۓ پیتے ہوں یا بہت زیادہ ٹی وی دیکھتے ہوں یا فضول خرچی کرتے ہوں۔ آپکی بُری عادت چاہے کوئی بھی ہو آپ اِس سے چھُٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
میَں یہ نہیں کہونگی کہ بُری عادت چھوڑنا آسان کام ہے۔ لیکن خُدا کی یہ خواہش ہے کہ آپ اپنی بُری عادتوں پر اِختیار رکھیں۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہمارے جذبات ہمیں اپنے تابع رکھیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم فتح حاصل کریں۔ عادت کو ختم کرنے کےلئےایک کے بعد ایک اچھے کاموں کے انتخاب کا سِلسلہ تیار کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔
ہم میں سے بیشتر پاک رُوح کی مدد کے بغیر اپنے طور پر کوشش کرنے لگ جاتے ہیں۔ اور پھر آخرمیں پتہ چلتا ہے کہ خُدا کی مدد کے بغیرہم خُدا کو خوش نہیں کر سکتے۔ایمپلیفائیڈ Amplified بائبل رُوح القدُس کو ’’حاضر رہنا‘‘ کے طور پر پیش کرتی ہے۔ اگر آپ کسی مشکل میں پھنس جائیں اور آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ مدد کے لئے ہمیشہ حاضِر رہتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ وہ بِن بُلاۓ خود کو ظاہر نہیں کرے گا۔ آپ کو اُس سے مدد مانگنا ہوگی۔
رومیوں ۱۲: ۲۱ میں وہ کہتا ہے ہم نیکی سے بدی پر غالب آتے ہیں۔ خُدا کے کلام میں یہ سب سے بڑا بھید ہے۔ خدا پر توجہ مرکوز کرنے سے یہ نہایت آسان ہو جاتا ہےاور ناکامی کے خوف کی بجاۓ آپ فتح حاصل کرتے ہیں۔ آج ہی رُوح میں چلنے کا اِنتخاب کریں ، بُری عادتوں پر غالب آئیں اور فتحمند زندگی گزاریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا میَں بُری عادتوں میں زندگی گُذارتے گُذارتےتنگ آ چُکی ہوں۔ میَں وہ اِختیار حاصل کرنے کی خواہش کرتی ہوں جو تو نے مجھے اُن آزمایشوں پر جو مجھے اپنے قابو میں رکھتی ہیں غالب آنے کےلئے دئیے ہیں۔ میَں اپنی نئی اور بہتر زندگی میں تیرے پاک رُوح کی پیَروی کرونگی۔