بچانے پر قادر

بچانے پر قادر

دیکھو خُداوند کا ہاتھ چھوٹا نہیں ہو گیا کہ بچا نہ سکے اور اُس کا کان بھاری نہیں کہ سُن نہ سکے۔  یسعیاہ 59 : 1

شُکر ہے کہ چاہے ہم کہیں بھی ہوں خُدا کا بازو ہم تک پہنچ سکتا ہے، اور ہم یہ جان کر خوشی حاصل کرسکتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کر کے خوش ہوتا ہے۔ جب ہم اُسے پکارتے ہیں تو خُدا ہماری سُنتا ہے، اور ہمیں یہ استحقاق حاصل ہے کہ ہم اُس پر بھروسہ کرسکتے ہیں بجائے اپنے زور سے اپنے مسائل کو حل کرنے کے۔ افسیوں کے خط میں ہمیں بتاتا گیا ہے کہ کسی بھی مصیبت میں جو ہم سے تقاضا کیا جاتا ہے ہمیں وہی کرنا چاہیے اور پھر مسیح میں قائم رہنا چاہیے (دیکھیں افسیوں 6:13)۔

جب ہم وہ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو صرف خُدا ہی کر سکتا ہے، تو ہم مایوس اور دُکھی ہو جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، صرف خُدا ہی لوگوں کو تبدیل کر سکتا ہے کیونکہ صرف وہی انسان کے دل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں نے اپنے آپ کو، اپنے شوہر، اپنے بچوں، اور دوسرے رشتہ داروں اور دوستوں کو بدلنے کی کوشش میں کئی سال ضائع کردیئے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا جب تک کہ میں نے خود سے کوشش کرنا چھوڑ کرخُدا پر بھروسہ کرنا شروع نہ کر دیا۔ آپ خُدا پر یقین اور بھروسہ کر سکتے ہیں، اور جب تک آپ ایسا کرتے ہیں، وہ کام کرے گا اور آپ صرف انتظار سے لطف اندوز ہوں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میری مدد کرنے سے خوش ہوتا ہے اور تُو میری زندگی میں کام کر رہا ہے۔ میری مدد کر کہ اپنی جسمانی کوششوں سے گریز کروں اور تجھ پر بھروسہ رکھوں۔ میں شُکر گزار ہوں کہ خُداوند کا بازو میری زندگی بچانے پر قادر ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon