بچّوں کی مانند زندگی گزارنا

بچّوں کی مانند زندگی گزارنا

پس جو کوئی اپنے آپ کو اِس بچّے [ جو بھروسہ کرنے والا،عاجز، مُحبّت کرنے والا،معاف کرنے والا] کی مانِند چھوٹا بنائے گا وُہی آسمان کی بادشاہی میں بڑا ہو گا۔   متّی 4:18

بچّوں کے بارے میں ایک بات ہم سب جانتے ہیں کہ وہ خوش رہتے ہیں۔ بچّے ہر چیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کوئی بھی بچّہ خوش ہونے کے لئے کسی بھی کام کو کھیل میں بدل سکتا ہے۔

مجھے یاد ہے کہ جب میرا بیٹا 11 یا 12 سال کا تھا تو مَیں نے اسے آنگن میں جھاڑو دینے کے لیے کہا۔ مَیں نے باہرجا کر دیکھا کہ اس نے اپنے کان میں ہیڈ سیٹ لگایا ہوا تھا اور وہ جھاڑو کو ساز بنا کرڈانس کر رہا تھا۔ مَیں نے سوچا کیسی حیرت کی بات ہے کہ اُس نے صفائی کے کام کو کھیل میں بدل دیا ہے۔ چونکہ اُسے وہ کام کرنا ضرورتھا اِس لئے اُس نے اس سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ہم سب کو ایسا رویہ اپنانا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم جھاڑو کے ساتھ ڈانس کرنے کا ارادہ نہ رکھتے ہوں، لیکن ہمیں اپنے ہرکام میں شُکر گزاری کا رویہ اختیار کرنا چاہیے اور ہمیشہ زندگی کے ہرپہلو سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔


شُکرگزاری کی دُعا

جب مجھے کسی ایسی صورتحال کا سامنا کرنے پڑے جس میں کوئی مزا نظر نہ آئے تو اَے باپ میری مدد کرے کہ میں اس کے باوجود اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کروں۔ مَیں تیرا شکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں اپنی زندگی کے ہر حصے سے لطف اندوز ہو سکتا/سکتی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ تیری خُوشی میری طاقت ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon