بھرپور زندگی کی کُنجی

اور اَب رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ تم اپنی روِش پر غَور کرو۔  (حجَّی ۱ : ۵ )

خُدا نے ہمارے لئے ایک بہت عظیم، شاندار، بھرپور زندگی کا منصوبہ بنا رکھا ہے لیکن اگر ہم ڈھیٹ  (دیکھیں خروج ۳۳ : ۳) یا سخت دِل ہیں تو اس خزانہ کو کھو دیں گے۔ خُدا کی آواز سُننے اوراُس کی فرمانبرداری کرنے سے انکار اورڈھٹائی کرنے کے سبب سے ہم اپنی راہوں میں پھنس جاتے اور کوئی بھی ترقی نہیں کرپاتے۔ جب ہماری ایسی حالت ہوتی ہے تو ہم ٹھہرکر اپنا مسئلہ جاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

آج  کی آیت اُس وقت کا ذکر کرتی ہے جب خُد اکے لوگ بے چین تھے اور بہت سی مصیبتوں کا شکار تھے پس خُدا نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی راہوں کو جانچیں۔ بہت دفعہ جب لوگ اپنی زندگی سے ناخوش ہوتے  ہیں تواپنے باطن میں جھانکنے کی بجائے اِدھر اُدھر وجہ تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ اگر آپ اپنی زندگی میں بے چین ہیں تو راھنمائی کا وہ طریقہ اپنائیں جو خُدا نے پُرانے عہد نامہ کے لوگوں کو بتایا ’’اپنی روش پر غور کرو۔‘‘ خُدا سے کہیں کہ وہ آپ سے بات کرے ’’آپ کی روشوں‘‘ کو آپ پر ظاہر کرے اور جو وہ کہتا ہے اُسے توجہ سے سُنیں۔ میں نے کئی بار ایسا کیا ہے اورایسا کرنے کے نتیجہ میں  مجھے اپنی سوچ، اِرادوں او رویہ میں تبدیلی پیدا کرنی پڑی۔

جب میں نے کئی بار اپنی روشوں کو جانچا تو میں نے دریافت کیا کہ میں ڈھیٹ، سخت گیر، ضدی اور مغرورہوں اس کے علاوہ میرے اندر اور بہت کچھ ہے جس کی وجہ سے میں ترقی کرنے سے قاصر ہوں۔ لیکن خُدا کا شُکر ہو اُس نے مجھے بدل دیا! میں دُعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے بدلتا رہے اور کبھی نہ رُکے۔

جو خُدا مجھےدینا چاہتا ہے میں وہ سب لینا چاہتی ہوں اور جو وہ مجھے نہیں دینا چاہتا میں نہیں لینا چاہتی۔ میں اس کی ہوں اور آپ بھی۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ شادمان، بابرکت، شانداراوراطمینان اور کثرت کی زندگی بسر کریں۔ اگرآپ ایسی زندگی بسر نہیں کررہے تو وقت نکال کر اپنی راہوں کو جانچیں اورخُدا سے کہیں کہ وہ آپ پر اُن باتوں کو ظاہر کرے جنھیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اورپھر جو وہ کہتا ہے وہ کریں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

اپنے بارے میں سچائی کا سامنا کرنے سے نہ گبھرائیں کیونکہ اس سے آپ کو آزادی ملے گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon