خُدا سے بھلائی کی توقع کرنا سیکھیں

خُدا سے بھلائی کی توقع کرنا سیکھیں

ہر اچّھی بخشِش اور ہر کامِل (مفت، وسیع، بھرا ہُوا) اِنعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے۔       یعقُوب 17:1

خُدا اپنے فرزندوں کی ضروریات کو پورا کرکے خُوش ہوتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ ہمیں برکت دینا پسند کرتا ہے اور ہمیں سیکھنا ہے کہ اُس کی بھلائی کے لیے شُکر گزاری کرنی چاہیے۔ مندرجہ ذیل کچھ باتوں کی ایک فہرست ہے جس کے بارے میں آپ سوچیں اور اقرارکریں جو خدا نے آپ کی زندگی میں رکھی ہیں:

  • میری تمام ضروریات مسیح یسوع میں خُدا کی دولت کے موافق پوری ہوتی ہیں (دیکھیں فلپیوں 4:19 )۔
  • خُدا مجھے برکت دیتا ہے اور مجھے دوسروں کے لیے بابرکت بناتا ہے (دیکھیں پیدائش 12: 2)۔
  • مَیں دیتا/دیتی ہوں اور یہ مجھے دیا جاتا ہے، اچھّا پیمانہ، داب داب کر، ہلا ہلا کر اور لبریز کر کے میرے پیمانہ میں ڈالا جاتا ہے (دیکھیں لوقا 38:6)۔
  • خُدا بھرپور طریقے سے اور مسلسل میرے لطف کے لیے ہر چیز مہیا کرتا ہے (دیکھیں1 تیمتھیس 17:6 )۔
  • مَیں خُدا کی خدمت کرتا/کرتی ہوں، اور وہ میری خوشحالی سے خُوش ہوتا ہے (دیکھیں زبور 27:35 )۔

شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں اپنی زندگی میں تیرے وافر رزق کا/کی شُکر گزار ہوں۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے میری ہر ضرورت کو پورا کیا ہے۔ میری مدد کر تاکہ میں اپنی زندگی میں موجود تمام بھلائیوں کو دیکھ کر یقین کرسکوں اور اپنی ہر ضرورت کی تکمیل کے لئے میں سب سے پہلے تیری طرف نگاہ کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon