بھلائی کی توقع کریں

بھلائی کی توقع کریں

پس خُدا جو اُمّید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمّید زِیادہ ہوتی جائے ۔  رُومِیوں 13 : 15

کائنات کی سب سے طاقتور قوتوں میں سے ایک اُمید ہے۔ اور خُدا کا فرزند ہونے کی حیثیت سے آپ لامحدود اُمید رکھ سکتے ہیں۔ یہ شُکر گزار ہونے کی بات ہے!

اُمید ایک خُوش کن توقع ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ اچھّا ہونے والا ہے۔ یہ کسی اچھّی چیز کی توقع کرنا ہے۔ آپ کیا توقع کر رہے ہیں؟ کیا آپ نے اس کے بارے میں سوچا ہے؟ اگر آپ کچھ بھی توقع نہیں کر رہے ہیں یا اگر آپ تھوڑی سی توقع کر رہے ہیں تو آپ کو وہی ملے گا جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔

میں ہمیشہ کہتی ہوں، "میں تھوڑا سا یقین کرنے اور اسے حاصل کرنے کے بجائے بہت زیادہ یقین کروں اور اس کا آدھا حصہ حاصل کروں۔”

خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُس پر بھروسہ کریں اور خوشی سے کسی بھلائی کی توقع رکھیں۔ اگر آپ آج کسی مشکل صورتحال میں ہیں تو اس کے بدلنے کی توقع کریں۔ اگر آپ آج اچھّے حالات میں ہیں تو ان کے اور بھی بہتر ہونے کی اُمید رکھیں۔ خُدا اُمید کا خُدا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے خُداوند، میری زندگی میں اُمید کی طاقت کے لیے تیرا شُکر ہو۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو کچھ اچھّا کرے گا اور میں تجھ پر بھروسہ کر سکتا/سکتی ہوں اور بہترین کی اُمید کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon