بہترین بنیں

سب چیزیں میرے لئے روا  (ٹھیک اور قانونی) تو ہیں مگر سب چیزیں مفُید (میرےلئے کرنا اچھا، جب دوسری چیزوں کےساتھ موازنہ کیا جائے تو فائدہ مند اورمناسب)  نہیں۔ سب چیزیں میرے لئے روا ہیں لیکن میں کسی چیز کا پابند نہ ہُوں گا۔  (۱ کرنتھیوں ۶ : ۱۲)

خُدا نے ہمیں بے انتہا اور زوروشور سے برکت دینے کا ایک عظیم منصوبہ  بنا رکھا ہے لیکن اس کے منصوبے سے پورے طور پر لطف اندوز ہونے کے لے ہمیں بھی پوری کوشش اور زوروشور سے اُس کی فرمانبرداری کرنے کی ضرورت ہے۔  اگر ہم خُدا سے برکات  حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس کی مدد کی ضرورت ہے۔ اس لئے اگر آپ کی زندگی میں کچھ ایسی باتیں ہیں جو اس کو ناپسند ہیں تو اس سے کہیں کہ وہ آپ کے ساتھ سختی سے برتاوٗ کرے اور جب وہ ایسا کرے تو فوری اور مکمل فرمانبرداری کے لئے تیار رہیں۔

خُدا اپنا پاک روح ہمارے اندر اُنڈیلتا ہے تاکہ ہمیں کامل اطمینان بخشے۔ اگر ہم اُس کی سُنیں گے توہم دانشمندانہ فیصلے کریں گے اوراُس کا اطیمنان ہمارے اندر ہوگا۔ آج کی آیت میں ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے چیزیں روا تو ہیں لیکن وہ ہمارے لئے اچھّی نہیں ہیں اور یہ کہ کسی بھی چیز کو اپنی زندگی کے کنٹرول کی اجازت دینا  بہت احمقانہ بات ہوگی۔

ہم بہت سےکام  کرسکتے ہیں لیکن ان سے نہ تو ہمیں کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی ان سے اچھّے تنائج برآمد ہوں گے۔ پولس کہتا ہے کہ ہمیں عمدہ چیزوں کی تلاش کرنی اور اُن کو حاصل کرنا ہے (دیکھیں فلپیوں ۱ : ۱۰)۔ خُدا ہر فیصلہ کے تعلق سے ہمیں مخصوص الہیٰ مکاشفہ نہیں بخشتا لیکن اس نے ہمیں اپنا کلام اورحکمت بخشی ہے اور ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم اُس کے مطابق زندگی بسر کریں۔ اگرآپ ہوشیار نہیں ہیں توبچ نکلنے کی اُمید نہ کریں برعکس اس کے بہترین کام کریں اور جانیں کہ آپ خُدا کو خوش کررہے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: بہترین چناوٗ بہترین نتائج کا سبب ہوں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon