اِس سے زِیادہ مُحبّت کوئی شخص [کوئی اتنی اُلفت نہیں دکھا سکتا] نہیں کرتا کہ اپنی جان (دے دینا) اپنے دوستوں کے لِئے دے دے۔ یُوحنّا 13:15
یسوع آپ کا سب سے بہترین دوست ہے۔ چاہے آپ محسوس کریں یا نہ کریں کہ یہاں موجود ہے، وہ موجود ہے تاکہ آپ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں اس پر انحصار کریں۔ اپنے پورے دِل اور عقل کے ساتھ اُس پر بھروسہ کریں۔ وہ آپ کو صحیح سمت میں لے جائے گا اور آپ کی راہیں ہموار کر دے گا۔ آپ اُس سے ہر چیز کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔
اُن نعمتوں کے لیے جو اُس نے آپ کو عطا کی ہیں اُس کا شُکریہ اَدا کریں — جس میں اُس کی حضوری بھی شامل ہے۔ وہ ہمیشہ آپ کو سمجھتا ہے اور آپ کو کبھی ترک نہیں کرتا اور نہ ہی آپ کو مجرم ٹھہراتا ہے۔ وہ ہر قسم کے معاملے کو سنبھالنے کی قدرت رکھتا ہے چاہے وہ بڑا ہو یا بہت معمولی۔ اگرچہ ہم ہمیشہ خُدا کی موجودگی کو تو محسوس نہیں کرتے لیکن جب ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں تو ہم اپنی زندگیوں میں اُس کے کام کے اثرات کو دیکھ سکتے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ مَیں مسیح یسوع کے لئے جو میرا دوست ہے شُکرگزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مَیں کبھی تنہا نہیں ہوں اور خُداوند مسیح یسوع میرا بہترین دوست ہے جس سے مجھے اُمید ہے۔ ہر روز تیری مُحبّت اور موجودگی کے لیے تیرا شُکر ہو۔