بے حد ضروری

بے حد ضروری

میں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ میں اِسی کا طالب رہوں گا۔ کہ عمر بھر(متواتر) خداوند کے گھر(خداوند کی حضوری میں) میں رہوں

تاکہ خداوند کے جمال(لطیف پیار بھری دلکش خوبصورتی) کو دیکھوں اوراس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔ (زبور 27: 4)

اگر ہم خدا کی آواز سننے کے خواہشمند ہیں تو ایسا کرنا ہماری زندگی کی ترجیح ہونا چاہیے۔ آج کی آیت میں داوٗد نے زندگی کی اس ضرورت کو بیان کیا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ خدا کی حضوری زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے۔

داوٰد نے اپنی زندگی میں کئی مواقعوں پر فتح اور اعتماد حاصل کرنے کا مزا چکھا ہے۔ خدا کی حضوری سے معمور ہو کر اس نے اپنے ہاتھوں سے ایک شیر اور ریچھ کو ہلاک کیا اور محض ایک فلاخن او پانچ چھوٹے پتھروں سے ایک دیو قامت انسان کو ہلاک کردیا۔ خدا نے اس سادہ چراوہے لڑکے کو بنی اسرائیل کا بادشاہ بننے کے لئےچُن لیا اگرچہ وہ اپنے اُن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا جو اُس کے مقابلہ میں کئی گُنا زیادہ اہم عہدوں پر فائز تھے۔آخر کار اس کو وہ دولت اور شہرت حاصل ہو گئی جسے پانے کے بعد اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ اب اُنہیں سکون حاصل ہوگا۔

اپنی زندگی میں بے شمار موقعوں پرخُدا کی حضوری کا تجربہ کرنے کے باوجود  داوٰد خدا کو اورجاننے کی تمنا کرتا ہے اور اس سے ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ ہمیں خدا کی تلاش جاری رکھنی چاہیے اور اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ ہم نے زندگی میں کتنی فتوحات حاصل کی ہیں۔ آخر کار داوٗد کو بھی خدا کی قربت کی ضرورت تھی۔ میرا ایمان ہے کہ مسلسل خدا کی قربت کی خواہش کرنی چاہیے اور اپنے پورے دل سے اس کو تلاش کرنا چاہئے۔

بہت سے لوگ خدا سے رہنمائی چاہتے ہیں، لیکن اس کی آواز سُننے کی خاطر وہ بہت سے اور کاموں اور چیزوں کو پسِ پشت ڈالنا نہیں چاہتے۔ لیکن داوٗد نے ہر کام کو ایک مقصد کی خاطر پسِ پشت ڈال دیا یعنی ۔۔۔۔ اپنی زندگی کے تمام ایام میں خدا کو حاصل کرنا ۔ زبور ۲۷ : ۴ میرا سب سے پسندیدہ حوالہ بن گیا ہے اور میرا اِیمان ہے کہ ہماری زندگی کی پیاس کو جو چیز بجھا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم خدا کو کل کی بنسبت آج کے دن میں اور قریب سے جانیں۔


آج آپ کے لئے خُداکا کلام:: اپنی زندگی میں ’خدا کی اور تلاش‘ کریں ۔۔۔۔ آج اور ہر روز۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon