اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔ رُومِیوں 12 : 2
خُدا کے فرزند ہونے کی حیثیت سے، ہمیں اُس تبدیلی کے لیے شُکر گزار ہونا چاہیے جو خُدا ہماری زندگیوں میں کرتا ہے۔ یہاں زمین پر ہمارے پورے سفر کے دوران، خُدا کی رُوح ہمارے ساتھ اور ہمارے اندر کام کرتی رہے گی، ہمیں بہتر سے بہتر میں تبدیل ہونے کے لئے ہماری مدد کرے گی۔ ترقی کرنے کے لیے، ہمیں خُدا کے کام کے لیے تیار رہنا چاہیے اور اُس کی راہنمائی کے تابع ہونا چاہیے۔
خُدا چاہتا ہے کہ ہم سچائی (حقیقت) کو دیکھیں تاکہ ہم اُس کے ساتھ متفق ہو کرتبدیلی کے لئے تیار ہوجائیں جو ہمارے لئے ضروری ہے، اور جب ہم سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو ہمیں اپنے آپ کو سزا دینے، شرمسار یا مجرم محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں خود کو خُدا کے سپرد کرنا چاہیے اور اپنی زندگیوں میں رُونما ہونے والی تبدیلیوں کا جشن منانا چاہیے۔ تبدیلی اور ترقی ایک صحت مند عمل ہے جسے خُدا تب تک جاری رکھے گا جب تک ہم زمین پر اپنے انسانی جسموں میں ہیں۔ تبدیلی شُکر گزار ہونے کی بات ہے!
شُکرگزاری کی دُعا
اَے خُدا! میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ مجھے تبدیلی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں اس سے خُوش ہو سکتا/سکتی ہوں۔ میری مدد کر تاکہ میں تیری راہنمائی کے لیے تیار رہوں۔ میں اپنی زندگی میں تیرے کام کے لیے شُکر گزار ہوں۔