خُدا کبھی تبدیل نہیں ہوگا لیکن آپ ہوسکتے ہیں!

خُدا کبھی تبدیل نہیں ہوگا لیکن آپ ہوسکتے ہیں!

کیونکہ میں خُداوند لاتبدیل ہوں… ملاکی ۳ : ۶

ہم ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا…میں ہمیشہ ایسا ہی رہوں گا/گی… میرے حالات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے…وہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا… یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگی…میں کبھی بھی اتنا اچھّا نہیں ہوسکتا/سکتی وغیرہ وغیرہ؟

واحد ہستی جو کبھی تبدیل نہیں ہوگی وہ خُدا ہے۔ باقی سب چیزیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

لیکن اگرآپ اپنے حالات کی تبدیلی کی اُمید نہیں رکھتے توپھرشاید تبدیلی بھی نہیں آئے گی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ہم اپنے اُن حالات کے بجائے جو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں خُدا پراُمیدرکھتے تو بہت سے جذباتی دُکھوں سے بچ سکتے تھے۔

خوش خبری یہ ہے: اگرآپ فیصلہ کریں توآپ زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں! لیکن خُدا چاہتا ہے کہ آپ ہمیشہ شادمان رہیں اورآپ کواِس سچائی پراِیمان لانا ہے۔ پھرآپ کو اُس خوشی میں داخل ہونے کا فیصلہ کرنا ہے جو آپ کی جسمانی، ذہنی، جذباتی اورروحانی صحت کے لئے ضروری ہے۔

خُدا تبدیل نہیں ہوتا، لیکن اگرآپ چاہیں تو وہ آپ کو تبدیل کرسکتا ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُدا کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے حالات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے، لیکن میں جانتا ہوں کہ تو میرے حالات کو اور مجھے تبدیل کرسکتا ہے۔ میں تیری خوشی کو اپنانے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں اور اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon