تسلّی دینے والا

تم کو تسلّی دینے والا میں ہی ہوں۔   (یسعیاہ ۵۱ : ۱۲)

پاک روح کے بہت سے نام ہیں جو ہماری زندگیوں میں اُس کے کرداراور خدمت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اُسے ہمارا استاد، مددگار، شفاعت کرنے والا، وکیل، ہمارا زور اور ساتھ کھڑارہنے والا کہا گیا ہے۔ یہ نام ظاہر کرتے ہیں کہ پاک روح اِیمانداروں کے لئے کیا کرنا چاہتا ہے۔ آج میں اِس بات پر غور کرناچاہتی ہوں کہ وہ ہمارامدد گار ہے (دیکھیں یوحنا ۱۴ : ۱۶)

بہت عرصہ تک میں اپنے شوہر سے اس بات پر ناراض ہوجاتی تھی کہ جس طرح مجھے تسلّی کی ضرورت ہے وہ مجھے اس طرح تسلی نہیں دیتے۔ مجھے یقین ہے کہ انہوں نے کوشش کی ہوگی لیکن اب میں جانتی ہوں کہ خُدا نے ایسا ہونے کی اجازت نہیں دی کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ میں  پاک روح کی تسلّی کو تلاش کروں۔ اور اگر میں اُس سے مانگتی تو وہ مجھے پوری تسلی دیتا جس کی مجھے ضرورت تھی۔

خُدا انسانوں کو ہماری مدد کے لئے ایک حد سے زیادہ استعمال نہیں کرے گا۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو ہمارے بہت قریب ہیں ہماری تمام ضرورتوں کو ہر وقت پورا نہیں کرسکتے۔ اگرہم خُدا کی بجائے انسانوں سےا پنی توقعات وابستہ کر لیں گے تو یہ صیح نہیں ہے اور ہمیں ہمیشہ مایوسی ہوگی۔

خُدا کی تسلّی انسان کی تسلّی سے بہتر ہے۔ کوئی بھی شخص اُس وقت تک ہماری ضرورت کو حقیقی طور پر پورا نہیں کر سکتا جب تک خُدا اس شخص کو ہماری خدمت کے لئے مقّرر یا مسح نہ کرے ، اوروہ اکثرایسا کرتا ہے۔  تو بھی ضرورت کے وقت خُدا ہماری تسلّی کا واحد منبع ہے، ہمیں اُس کے پاس جانا ہے تاکہ وہ اپنے اِرادہ اورمرضی کے موافق ہمیں تسلی دے۔اگر آج آپ دُکھی ہیں میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خُدا سے الہیٰ تسلّی مانگیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا سے تسلّی مانگیں اور پائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon