تعلق بمقابلہ مذہب

تعلق بمقابلہ مذہب

کیونکہ شرِیعت کے اَعمال سے کوئی بشر اُس کے حضُور راست باز (صادق ٹھہرایا جانا، الزام سے بری ہونا اور قبول کیا جانا) نہیں ٹھہرے گا۔ اِس لِئے کہ شرِیعت کے وسِیلہ سے تو گُناہ کی پہچان ہی ہوتی ہے۔  رُومِیوں3 : 20

خُداوند یسوع مسیح  مذہب کے بارے میں بہت کچھ کہنا تھا، اور جو کچھ وہ کہنا چاہتا تھا اُن میں سے کوئی بھی بات اچھّی نہیں تھی۔ کیوں؟ کیونکہ مذہب اُس کے زمانے میں اور اکثر اَب بھی، وہ انسانی سوچ ہے جو وہ خُدا کی توقعات کے بارے میں رکھتا ہے۔ مذہب کے مطابق انسان اپنے اچھّے کاموں کے ذریعے خُدا تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن مسیحی عقیدہ کے مطابق خُدا، یسوع مسیح کے ذریعے انسان تک پہنچتا ہے۔ شُکر ہے کہ خُداوند یسوع پراِیمان رکھنے سے ہم اُس کام کے وسیلہ سے جواُس نے ہمارے لئے کیا ہے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ اُس کے کام کے وسیلہ سے ہم راستباز ٹھہرتے اور خُدا کے ساتھ ہماری صلح ہوتی ہے —  ہمارے اپنے مذہبی کاموں کے وسیلہ سے نہیں، اور نہ ہی اُن اصول و ضوابط پر عمل کرنے سے جو انسان نے خود بنائے ہیں۔

مسیحی وہ نہیں جو صرف کچھ اصول و ضوابط پر عمل کرے اور مخصوص ایّام کو مُقدس دن کے طور پر منانے پر اتفاق کرتا ہو۔ مسیحی وہ ہے جس نے یسوع مسیح پر اِیمان لانے کے وسیلہ سے اپنا دِل بدلا ہو۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکر گزار ہوں، اَے باپ کہ مَیں انسانوں کے بنائے ہوئے مذہب کے نظریات سے آزاد ہوں۔ مَیں خُداوند یسوع کی وجہ سے تجھ سےشخصی گہرا تعلق رکھ سکتا/سکتی ہوں۔ مجھ سے پیار کرنے اور میرے ساتھ تعلق میں رہنے کے لیے تیرا شُکریہ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon