ایسے دوست تلاش کریں جو خدا کی آواز سنتے ہیں

ایسے دوست تلاش کریں جو خدا کی آواز سنتے ہیں

جس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے؛ اُسی طرح آدمی کے دوست کے چہرہ کی آب اُسی سے ہے۔        ( امثال ۲۷ :۱۷)

اگر ہم غور کریں تو خدا ہمارے تعلقات کے بارے میں ہم سے بات کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ عام جان پہچان والوں سے لے کررشتہٗ ازدواج، دوستی، کاروباری شراکت تک۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ہم سے ایسی دوستیوں اور تعلقات سے الگ ہونے کے لئے کہے جوہمیں اس کے منصوبے سے دور لے جانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہم جن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں آسانی سے ان کی مانند بن جاتے ہیں۔ اگر ہم خود غرض اور خود پسند لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں گے تو جلد ہی اپنی ذات تک محدود ہو جائیں گے اور اسی خیال میں رہیں گے کہ اپنے لئے کیا حاصل کریں یا کیا کام کریں۔ اس کے برعکس خدا ہماری حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے کہ ہم ایسے لوگوں سے دوستی کریں جو فیاض دل  ہیں ،اگر ہم ایسے شخص کے ساتھ زندگی بسر کریں گے تو جلد ہی ہم بھی فیاض دل بن جائیں گے۔

یہ بہت خوشی اور فائدے کی بات ہے اگر ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں جو خُدا کی آواز سنتا ہے اور پاک روح کی آواز پہچان لیتا ہے کہ وہ کیا کہ رہا اور کر رہا ہے ۔ وہ لوگ جو سننے میں تیز نہیں ہیں ان کے ساتھ وقت گزارنا کوئی خاص مزے کی بات نہیں اور اگر ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ ہیں تو اندازہ ہوجائے گا۔آج کی آیت بیان کرتی ہے کہ لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے اور ہم خدا کی آواز سننے اور اس کی فرمانبرداری کرنے والے لوگوں کے ساتھ رہ کراپنی اس اہلیت کو بڑھا کرسکتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہم جن لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں اُن ہی کی مانند بن جاتے ہیں؛ ’’لوہے‘‘ کا انتخاب کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon