تم بھی ویسا ہی کرو…

تم بھی ویسا ہی کرو...

پس جو کچھ تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تم بھی ان کے ساتھ کرو۔ کیونکہ توریت اور نبیوں کی تعلیم(نچوڑ،خلاصہ) یہی ہے۔ متّی ۷ : ۱۲

خدا ہمیں بہت سی برکات دیناچاہتا ہے اوران میں سے بہت سی ایسی ہیں جن سے ہم واقف بھی نہیں  کہ جس کام کی توقع ہم دوسروں سے کرتے ہیں وہی کام ہم ان کے لئے کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ دوسروں کے وسیلہ سےہمیں برکت ملے لیکن کیا ہم بےغرضی سے دوسروں کے لئے باعثِ برکت بننے میں پہل کرتے ہیں؟

اگرآپ کی شادی شدہ زندگی،خاندان یا دوست آپ کی توقع  کے مطابق نہیں ہیں تو آپ اِسی وقت اِس سادہ اصول کواپنا کراس حالت کو یکسربدل سکتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی سے کسی بات کی توقع کر رہے ہوں۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ کسی دوست کی مدد کرنے سے اس لئے انکاری ہوں کہ آپ چاہتے کہ پہلے وہ آپ کی مدد کرے۔ اس طریقہ سے زندگی گزارنا آپ کے لئے تسلی بخش ہوسکتا ہےلیکن اس طرح آپ کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ جب تک آپ حالات کو تبدیل کرنے کے لئے پہلے خود متحرک ہونے کا فیصلہ نہیں کرتے ۔ اب وقت ہے کہ اپنے آپ کو فروتن کریں اور اپنے تعلقات کو بچا لیں۔

اپنے اُوپر دھیان رکھنے اور دوسروں سے برکات ملنے کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں موجود لوگوں کی خدمت کرنے اور ان کے لئے قربانیاں دینے کا فیصلہ کریں۔ خادم بنیں اور دوسروں کے لئے باعثِ برکت بننے کی طرف متوجہ ہوں۔

پھر آپ یہ محسوس نہیں کریں گے کہ لوگ آپ کو رد یانظر انداز کرتے ہیں بلکہ آپ اپنے تبدیل شدہ حالات کے باعث حیران ہو جائیں گے لیکن اس سے پہلے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جیسا آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ کریں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا خود غرضی کی زندگی سے مجھے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس بات کا انتظا رکرنے کی بجائے کہ لوگ میرے ساتھ بھلائی کریں میں ان کے ساتھ بھلا کرنے میں پہل کروں گا/گی اور ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کروں گا/گی جیسا میں چاہتا/چاہتی ہوں کہ وہ میرے ساتھ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon